ایک قطعہ

فیضان قیصر — مارچ 27، 2017 6:33 شام
اپنے حسن و ادا کے جادو سے
ایک کارِ محال کر دو جاں
چھین کے مجھ سے ہوش میرا تم
زندگی کو بحال کر دو جاں
فیضان قیصر — مارچ 27، 2017 6:34 شام
الف عین سر
فیضان قیصر — مارچ 30، 2017 2:12 شام
الف عین سر اس پر بھی آپ کی رائے درکار ہے۔
الف عین — مارچ 31، 2017 10:38 صبح
ردیف ‘جاں‘ محض وزن پورا کرنے کے لیے ہے۔ معنویت میں اس کے بغیر بھی کافی ہو جاتا ہے۔
مسئلہ قوافی میں ہے۔ محال میں ’حُ‘ ہے اور بحال میں ’حَ‘ ہے۔یہ اس صورت میں جب قافیہ ہوں ہی سمجھا جائے۔ ورنہ اسے ایطا کہا جائے گا، کہ قوافی نکال، وبال، خیال سب درست ہو جائیں۔ قطع میں کیونکہ صرف دو ہی اشعار ہوتے ہیں، اس لیے ان یں ایطا کا بہت زیادہ خیال رکھنا ضروری ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.95516/