Aasim Shams Aasim — فروری 10، 2016 2:24 شام
۔۔۔قطعہ۔۔۔
تارِ ہستی میں نہاں ہے نغمہِ صبحِ ازل
تشنہِ مضراب ہے اب تک وہ سازِ بندگی
ہے سراغِ جاودانی ندرتِ فکر و عمل
رازِ کْن کو جان لے پا جا دوامِ زندگی
عاصمؔ شمس
اکمل زیدی — فروری 11، 2016 8:46 صبح
۔۔۔قطعہ۔۔۔
تارِ ہستی میں نہاں ہے نغمہِ صبحِ ازل
تشنہِ مضراب ہے اب تک وہ سازِ بندگی
ہے سراغِ جاودانی ندرتِ فکر و عمل
رازِ کْن کو جان لے پا جا دوامِ زندگی
عاصمؔ شمس
آپ کا خیال کہیں ٹکرا رہا ہے کچھ یاد سا آرہا ہے۔ ۔ ۔ ؟
سید اسد معروف — فروری 11، 2016 8:55 صبح
بہت خوب۔
محمد تابش صدیقی — فروری 11، 2016 9:10 صبح
بہت خوب جناب۔
آپ کے مجموعۂ کلام کا نام جسارتیں ہو گا؟

اکمل زیدی — فروری 11، 2016 9:16 صبح
بہت خوب جناب۔
آپ کے مجموعۂ کلام کا نام جسارتیں ہو گا؟
تابش بھائی کچھ کلک نہیں کیا آپ کو یہ پڑھ کے پتہ نہیں کیوں کچھ لگ رہا ہے مجھے اور تابش بھائی مضراب کیسے کہتے ہیں ؟
محمد تابش صدیقی — فروری 11، 2016 9:19 صبح
تابش بھائی کچھ کلک نہیں کیا آپ کو یہ پڑھ کے پتہ نہیں کیوں کچھ لگ رہا ہے مجھے اور تابش بھائی مضراب کیسے کہتے ہیں ؟
بس اقبال کا ایک مصرع ذہن میں آیا
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
مضراب: ستار بجانے والا آلہ
اکمل زیدی — فروری 11، 2016 9:23 صبح
بس اقبال کا ایک مصرع ذہن میں آیا
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
مضراب: ستار بجانے والا آلہ
تسی گریٹ ہو سر جی....یہی ہاں یہی تھا جو یاد آرہا تھا ...مطلب یاد نہیں آرہا تھا ...
سلمان دانش جی — فروری 11، 2016 9:49 صبح
عاصم صاحب۔ الفاظ تو بڑے خوبصورت سجائے ہیں، لیکن مطلب شطلب کیا ہے مجھے کچھ سمجھ ومجھ نہیں آیا۔
ویسے یہ نغمہِ صبح ِ ازل اور تشنہِ مضراب کی ترکیبیں کیا ہیں ، کن معانی میں استعمال کی گئی ہیں ۔ اور ان میں ء کی بجائے زیر کی اضافت کیوں ہے ، پہلی بار ایسا دیکھا ہے
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:24 صبح
عاصم صاحب۔ الفاظ تو بڑے خوبصورت سجائے ہیں، لیکن مطلب شطلب کیا ہے مجھے کچھ سمجھ ومجھ نہیں آیا۔
ویسے یہ نغمہِ صبح ِ ازل اور تشنہِ مضراب کی ترکیبیں کیا ہیں ، کن معانی میں استعمال کی گئی ہیں ۔ اور ان میں ء کی بجائے زیر کی اضافت کیوں ہے ، پہلی بار ایسا دیکھا ہے
اسے صبحِ ازل انکار کی جرات ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں__ تیرا ہے یا میرا
__ حضرت اقبال __
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:26 صبح
اسے صبحِ ازل انکار کی جرات ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں__ تیرا ہے یا میرا
__ حضرت اقبال __
Brother, you better do a Masters in English Literature as well. J
سلمان دانش جی — فروری 11، 2016 10:30 صبح
اسے صبحِ ازل انکار کی جرات ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں__ تیرا ہے یا میرا
__ حضرت اقبال __
عاصم صاحب میرا سوال نغمہِ صبح ِ ازل کی ترکیب کا ہے۔ نغمہ اور تشنہ کے بعد زیر کی اضافت ہی درست نہیں۔ اور آپ نے جو تشنہِ مضراب کی ترکیب استعمال کی اس کے معانی کیا ہیں؟
اکمل زیدی — فروری 11، 2016 10:34 صبح
عاصم صاحب میرا سوال نغمہِ صبح ِ ازل کی ترکیب کا ہے۔ نغمہ اور تشنہ کے بعد زیر کی اضافت ہی درست نہیں۔ اور آپ نے جو تشنہِ مضراب کی ترکیب استعمال کی اس کے معانی کیا ہیں؟
بہتر ہے
عاطف سر کی رائے لی جائے
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:35 صبح
عاصم صاحب میرا سوال نغمہِ صبح ِ ازل کی ترکیب کا ہے۔ نغمہ اور تشنہ کے بعد زیر کی اضافت ہی درست نہیں۔ اور آپ نے جو تشنہِ مضراب کی ترکیب استعمال کی اس کے معانی کیا ہیں؟
امرا تشنہِ دولت ميں ہيں غافل ہم سے
زندہ ہے ملتِ بيضا تو غربا کے دم سے
حضرت اقبال- جواب شکوہ سے اقتباس
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:35 صبح
امرا تشنہِ دولت ميں ہيں غافل ہم سے
زندہ ہے ملتِ بيضا تو غربا کے دم سے
حضت اقبال- جواب شکوہ سے اقتباس
امرا تشنہِ دولت ميں ہيں غافل ہم سے زندہ ہے ملتِ بيضا تو غربا کے دم سے.
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:37 صبح
امرا تشنہِ دولت ميں ہيں غافل ہم سے زندہ ہے ملتِ بيضا تو غربا کے دم سے.
پاشکستہ پڑا ہوں مگر
دل کسی نغمہِ جرس میں ہے
جون ہم سب کی دسترس میں ہیں
وہ بھلا کس کی دسترس میں ہے
جون ایلیا
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:38 صبح
بہتر ہے
عاطف سر کی رائے لی جائے
بھائی جان جناب اقبال اور جون ایلیا کے کلام سے دو مثالیں مجھ جیسے جاہل مطلق نے پیش کر دی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کا علم ان دونوں سے بھی زائد ہو۔ مجھے تو خیر اردو نہیں آتی ورنہ ہم بھی شاعر نا کہلاتے۔ آپ ذرا غور کیجیے گا انگریزی میں ماسٹرز کرنے پر۔ شکریہ
سلمان دانش جی — فروری 11، 2016 10:40 صبح
عاصم صاحب، تحقیق کریں آپ جہاں سے کاپی کر رہے ہیں وہاں املا ہی غلط ہے۔ ان الفاظ میں زیر ہی اضافت ہی غلط ہے ۔ اصل اور درست تراکیب تشنہء دولت اور نغمہء جرس ہیں
Aasim Shams Aasim — فروری 11، 2016 10:44 صبح
عاصم صاحب، تحقیق کریں آپ جہاں سے کاپی کر رہے ہیں وہاں املا ہی غلط ہے۔ ان الفاظ میں زیر ہی اضافت ہی غلط ہے ۔ اصل اور درست تراکیب تشنہء دولت اور نغمہء جرس ہیں
بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔
سعیدالرحمن سعید — فروری 11، 2016 10:46 صبح
عاصم بھائی ۔ آپکی مضراب والی دوسری ترکیب پر سوالیہ نشان ہے ۔ ہمزہ کی اضافت کے بارے سلمان بھائی کا موقف بالکل درست ہے ۔ ایسی ہ پر ختم ہونے والے الفاظ کے ساتھ صرف ء کی اضافت ہی عین درست ہے۔ اس حوالے سے بزرگوار استاد الف عین صاحب اور ظہیر احمد ظہیر بھائی بھی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں
اکمل زیدی — فروری 11، 2016 10:46 صبح
بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔
بھائی صاحب کاہے کو بگڑ رہے ہیں ..ادبی آدمی ہیں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ....ادبی جواب دیں بہتر ہوگا اسے اصلاح سیکشن میں لگا دیں اساتذہ بہتر رہنمائی کرینگے