ایک مختصر نظم،'' مشابہت''

محمد اظہر نذیر — اپریل 27، 2012 12:18 شام
مشابہت
لڑکیاں، چوڑیاں
تتلیاں ، پھول ہوں
رنگ کھو بیٹھتے ہیں
جو
کملائیں تو
الف عین — اپریل 27، 2012 10:30 شام
اچھی نظم ہے، لیکن چوڑیاں کیسے کمھلا سکتی ہیں، یہ سمجھ میں نہیں آیا۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 28، 2012 7:55 صبح
اُستاد محترم رنگ کھو دینے کو تشبیح دی ہے کملا جانے سے
الف عین — اپریل 29، 2012 2:19 صبح
چوڑیاں تو محض خاموشی سے ٹوٹ جاتی ہیں، اتنے عرصے قائم بھی کہاں رہتی ہیں کہ رنگ کھونے کی نوبت آئے۔ بہر ھال یہ تو ایک حقیقت کی بات تھی، تصور میں تو کچھ بھی ممکن ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D9%85%D8%8C-%D9%85%D8%B4%D8%A7%D8%A8%DB%81%D8%AA.51137/