ایک معصوم سی نظم،'' نقاب''

محمد اظہر نذیر — اپریل 13، 2012 8:41 شام
نقاب
کچھ ارادہ نہیں تھا قاتل کا
قتل ہونا مرا مقدر تھا
شام بس ذور سے چلی پروا
اُس کے رُخ سے نقاب اُٹھا تھا
محمد اظہر نذیر — اپریل 13، 2012 8:47 شام
بہت شکریہ جناب شمشاد صاحب
الف عین — اپریل 14، 2012 1:27 صبح
اچھی نظم ہے۔ کاپی کر لی ہے۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 14، 2012 9:08 صبح
اچھی نظم ہے۔ کاپی کر لی ہے۔
اُستاد محترم صبح صبح ایک کلو خون بڑھ گیا
شمشاد — اپریل 14، 2012 11:47 صبح
اس سے ملتا جلتا ایک شعر (کلام نجانے کس کا ہے)
رُخ سے نقاب اٹھا کہ بڑی دیر ہو گئی​
ماحول کو تلاوتِ قرآں کیے ہوئے​
محمد اظہر نذیر — اپریل 14، 2012 12:46 شام
اس سے ملتا جلتا ایک شعر (کلام نجانے کس کا ہے)
رُخ سے نقاب اٹھا کہ بڑی دیر ہو گئی​
ماحول کو تلاوتِ قرآں کیے ہوئے​
ارے جناب شمشاد صاحب، کتھے مہر علی کتھے تیری سناء گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں
الف عین — اپریل 15، 2012 6:22 شام
چلو آن لائن اصلاح کر دی جائے۔ پہلے غلطیاں۔۔ دوسرے اور چوتھے مصرعوں میں ’تھا‘ ردیف کا استعمال۔۔۔ اسے تقابل ردیفین کہتے ہیں۔ اور دوسرے لفظ ’پروا‘ کا استعمال۔ یہ ہندی گیت نہیں ہے، اس لئے بالی ووڈ کو بھول جانا ہی مناسب ہے۔ خاص کر جب رخ اور نقاب سے کلمہ پڑھنے کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے!! کچھ ارادہ نہیں تھا قاتل کا قتل ہونا مرا نصیب ہی تھا شام بس زور سے چلی تھی ہوا اُس کے رُخ سے نقاب اُلٹا تھا
الف عین — اپریل 15، 2012 6:23 شام
یہ کیا ہو رہا ہے، تدوین میں بھی پیرا بریک نہیں ہو رہا ہے؟
محمد اظہر نذیر — اپریل 15، 2012 6:42 شام
یہ کیا ہو رہا ہے، تدوین میں بھی پیرا بریک نہیں ہو رہا ہے؟
جی اُستاد محترم یہی مشکل مجھے بھی پیش آتی ہے، تدوین میں بھی پیرا بریک نہیں ہوتا
محمد اظہر نذیر — اپریل 15، 2012 6:43 شام
نقاب​
کچھ ارادہ نہیں تھا قاتل کا​
قتل ہونا مرا نصیب ہی تھا​
شام بس زور سے چلی تھی ہوا​
اُس کے رُخ سے نقاب اُلٹا تھا​
ایم اے راجا — اپریل 16، 2012 1:16 شام
اس سے ملتا جلتا ایک شعر (کلام نجانے کس کا ہے)
رُخ سے نقاب اٹھا کہ بڑی دیر ہو گئی​
ماحول کو تلاوتِ قرآں کیے ہوئے​
واہ، شمشاد بھائی یہ شعر میں نے بھی نصرت فتح علی خان مرحوم کی زبانی، تمہیں دللگی بھول جانی پڑے گی، میں سنا ہے مگر شاعر کا نام معلوم نہیں
کاشف اکرم وارثی — اپریل 16، 2012 5:39 شام
خوب
محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 4:49 صبح
بہت شکریہ جناب کاشف صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B9%D8%B5%D9%88%D9%85-%D8%B3%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D9%85%D8%8C-%D9%86%D9%82%D8%A7%D8%A8.50867/