ایک نظم ،''انجان''

محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 11:20 صبح
انجان
میں سمجھتا تھا خبر اُس کو ہے
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
زبیر مرزا — اپریل 17، 2012 11:23 صبح
واہ بیت خُوب جناب
الف عین — اپریل 17، 2012 3:59 شام
میں سمجھتا تھا خبر اُس کو ہے
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
پہلے مصرع اور دوسرے مصرع، دونوں میں ’ہے‘ استعمال ہو رہا ہے۔ اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
دوسری غلطی زیادہ اہم ہے، جو واقعاتی غلطی ہے۔ جب لوگوں نے ذکر کیا تو شاعر کے غیاب میں ہی ہوا ہو گا نا، پھر محبوب یہ کیوں پوچھے گا کہ ’تجھ کو کیا ہوا ہے‘۔ یہاں ’اس کو کیا ہوا ہے‘ کا محل ہے۔ لیکن اس سے بات واضح نہیں ہوتی، اس لئے ایک مصرع اور بڑھا کر بات واضح کر دینی چاہئے۔ کوئی قطعہ یا رباعی تو نہیں ہے کہ چار مصرعوں میں ہی بات ختم کی جائے۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 4:28 شام
جی استاد محترم کوشش کرتا ہوں​
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
الف عین — اپریل 18، 2012 7:07 شام
تم شاید بات سمجھے نہیں۔میں ہی ایک دو مصرعے بڑھا کر اس کو واضح کر دیتا ہوں۔
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
اور پھر مجھ سے ملا وہ آ کر​
کیسا معصوم لگا، جب پوچھا
خیریت ؟ ایسا ہوا کیا تجھ کو؟
یہ حتمی نہیں ہے، تم خود بھی سوچ سکتے ہو۔​
محمد اظہر نذیر — اپریل 19، 2012 5:20 صبح
اب دیکھیے تو اُستاد محترم
انجان
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
کہ محبت میں گرفتار ہوں میں
وہ بھی موجود تھا اُس محفل میں
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
الف عین — اپریل 19، 2012 3:58 شام
درست ہے، لیکن مجھے اپنا ’خیریت‘ والا مصرع زیادہ بے ساختہ محسوس ہوا تھا۔ لیکن تمہارے انداز بیان سے مناسبت نہیں رکھتا۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 19، 2012 4:15 شام
انجان
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
کہ محبت میں گرفتار ہوں میں
وہ بھی موجود تھا اُس محفل میں
کیسا معصوم لگا، جب پوچھ
خیریت ؟ ایسا ہوا کیا تجھ کو؟
الف عین — اپریل 19، 2012 5:33 شام
اس پر پول کرا لیا جائے کہ کون سا روپ بہتر ہے!!
محمد اظہر نذیر — اپریل 19، 2012 7:33 شام
اس پر پول کرا لیا جائے کہ کون سا روپ بہتر ہے!!
اُستاد محترم آپ کی رائے مقدم ہے ہر حال میں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%8C%D8%A7%D9%86%D8%AC%D8%A7%D9%86.50946/