ایک نظم برائے اصلاح و تنقید- تری یاد یں

ZIA KHAN — اکتوبر 19، 2012 4:01 صبح
درد بن کر میرے سینے سے چمٹ جاتی ہیں۔۔
اشک بن کر میری آنکھوں میں سمٹ جاتی ہیں۔
دار بن کر میری گردن سے لپٹ جاتی ہیں۔۔
خار بن کر میرے پاؤں میں یہ دھنس جاتی ہیں۔۔
مثل آہومجھے در در کبھی بھٹکاتی ہیں۔۔
مثل ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں۔۔
اپنی یادوں سے کہو مجھ سے ذرا دور رہیں
کیوں سرے شام مرے پاس چلی آتی ہیں۔۔۔
ضیآ الحق خاں
الف عین — اکتوبر 19، 2012 4:18 صبح
اس نظم کے قوافی غلط ہیں۔ کیونکہ پابند نظم ہے، اس لئے قوافی کا غزل کی طرح ہی خیال رکھنا چاہئے۔ لیکن ضروری نہیں۔
ہر جگہ مکمل میرا یا میری نہیں ’مرا‘ اور ’مری‘ آئے گا۔
چوتھے مصرع میں ’دھنسنا‘ اچھا نہیں لگتا۔ اورپاؤں‘ میں ’ؤ‘ کا طویل کھنچنا بھی
خار بن کر یہ مرے پاؤں میں دھنس جاتی ہیں۔۔
بہتر ہو گا۔لیکن دھنسنے کی جگہ کچھ اور لائیں
ZIA KHAN — اکتوبر 19، 2012 5:46 صبح
یعنی فنی لہاض سے (مکمل نہ صحیح)ٹہیک ہے، ؟ شکریہ۔۔
براے مہربانی بالا متزکر شعرکا متبادل تجویز فرما یں۔۔
الف عین — اکتوبر 20، 2012 3:20 صبح
خار دھنستے نہیں ان کی جگہ ’چبھ‘ کر دیں۔ باقی اصلاح کی ضرورت نہیں۔
ZIA KHAN — اکتوبر 22، 2012 12:12 صبح
درد بن کر میرے سینے سے چمٹ جاتی ہیں۔۔
اشک بن کر میری آنکھوں میں سمٹ جاتی ہیں۔
خار بن کر میرے پیروں میں یہ چبھتی ہیں کبھی۔۔
دار بن کر کبھی گردن سے لپٹ جاتی ہیں۔۔
مثل آہومجھے در در کبھی بھٹکاتی ہیں۔۔
مثل ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں۔۔
مرغ بسمل سا مرا ہال یہ کر دیتی ہیں۔۔
مثل خنجر یہ مرے دل میں اتر جاتی ہیں۔۔
اپنی یادوں سے کہو مجھ سے ذرا دور رہیں
کیوں سرے شام مرے پاس چلی آتی ہیں۔۔۔
ضیآ الحق خاں
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 22، 2012 4:31 صبح
مثل آہومجھے در در کبھی بھٹکاتی ہیں۔۔​
مثل ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں۔۔​

ماشا اللہ بہت خوب جناب​
الف عین — اکتوبر 22، 2012 5:47 صبح
میں نے تو یہ بھی کہا تھا
ہر جگہ مکمل میرا یا میری نہیں ’مرا‘ اور ’مری‘ آئے گا۔​
مزید مشورہ یہ کہ ہر دو دو مصرعوں کے درمیاں یہ بریک ہٹا دیں۔ اور باقی جہاں قوافی ہیں، وہ بھی درست کر دیں۔ گویا یوں:​
درد بن کر مرے سینے سے چمٹ جاتی ہیں​
اشک بن کر مری آنکھوں میں سمٹ جاتی ہیں​
خار بن کر مرے پیروں میں یہ چبھتی ہیں کبھی​
دار بن کر کبھی گردن سے لپٹ جاتی ہیں​
مثل آہو کبھیبھٹکاتی ہیں در در مجھ کو​
مثلِ ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں​
مرغ بسمل سی یہ کر دیتی ہیں حالت میری​
مثل خنجر یہ مرے دل میں اتر جاتی ہیں​
اپنی یادوں سے کہو مجھ سے ذرا دور رہیں​
کیوں سرِ شام مرے پاس چلی آتی ہیں​
ZIA KHAN — اکتوبر 23، 2012 12:35 صبح
میں نے تو یہ بھی کہا تھا
ہر جگہ مکمل میرا یا میری نہیں ’مرا‘ اور ’مری‘ آئے گا۔​
مزید مشورہ یہ کہ ہر دو دو مصرعوں کے درمیاں یہ بریک ہٹا دیں۔ اور باقی جہاں قوافی ہیں، وہ بھی درست کر دیں۔ گویا یوں:​
درد بن کر مرے سینے سے چمٹ جاتی ہیں​
اشک بن کر مری آنکھوں میں سمٹ جاتی ہیں​
خار بن کر مرے پیروں میں یہ چبھتی ہیں کبھی​
دار بن کر کبھی گردن سے لپٹ جاتی ہیں​
مثل آہو کبھیبھٹکاتی ہیں در در مجھ کو​
مثلِ ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں​
مرغ بسمل سی یہ کر دیتی ہیں حالت میری​
مثل خنجر یہ مرے دل میں اتر جاتی ہیں​
اپنی یادوں سے کہو مجھ سے ذرا دور رہیں​
کیوں سرِ شام مرے پاس چلی آتی ہیں​
استاد محترم کا تح دل سے شکریہ۔۔۔
مزید زحمت دینے کے لیے معزرت۔
ZIA KHAN — اکتوبر 23، 2012 12:40 صبح
یادیں
درد بن کر مرے سینے سے چمٹ جاتی ہیں​
اشک بن کر مری آنکھوں میں سمٹ جاتی ہیں​
خار بن کر مرے پیروں میں یہ چبھتی ہیں کبھی​
دار بن کر کبھی گردن سے لپٹ جاتی ہیں​
مثل آہو کبھیبھٹکاتی ہیں در در مجھ کو​
مثلِ ماہی مجھے پل پل کبھی تڑپاتی ہیں​
مرغ بسمل سی یہ کر دیتی ہیں حالت میری​
مثل خنجر یہ مرے دل میں اتر جاتی ہیں​
اپنی یادوں سے کہو مجھ سے ذرا دور رہیں​
کیوں سرِ شام مرے پاس چلی آتی ہیں​
ضیا الحق خاں
آفتاب عالم خاں — اکتوبر 23، 2012 7:02 شام
قافیے کی بندشیں درست کریں۔
ابن سعید — اکتوبر 24، 2012 6:47 صبح
پیارے! املا کی مشق کرائیں گے کیا ہم سے؟ :) :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%DB%8C%DA%BA.55527/