ایک نظم،'' شادی''

محمد اظہر نذیر — اپریل 15، 2012 10:15 شام
شادی
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
کیسی شادی کا بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ کے ہاتھ میں تو سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
پر نہیں آج ان پہ کچھ قدغن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
ساتھ میں لا بٹھاو تُم ان کو
اور میٹھا کھلاو تُم ان کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
اب تو مل کے گزارنا ہو گا
ساتھ جیون سنوارنا ہو گا
خشک موسم رہے یا اب ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
یار دلھے کے نوٹ کر لینا
لڑکیو خوب پھر خبر لینا
کس پہ دھڑکے گی، دیکھنا دھڑکن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو ڈھیلا کریں گے پھر وہ دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ دلھن کا گرنے والا ہے
ماں نے دلھن کی ہی سنبھالا ہے
اب ودائی کرے گا یہ آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
شمشاد — اپریل 15، 2012 10:19 شام
بہت اچھی نظم ہے۔
آخری بند کے دوسرے مصرعے میں ٹائپو ہے۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 15، 2012 10:46 شام
جی بہت نوازش شمشاد صاحب پر ٹائپو کہاں پر ہے؟
ماں نے دلھن کی ہی سنبھالا ہے
شمشاد — اپریل 16، 2012 6:52 صبح
ماں نے دلہن کی ہی یا پھر ماں نے دلہن کو ہی
یا پھر ماں نے دلہن کی ہی، سنبھالا ہے
سنبھالا ہے سے پہلے کوما ہے؟
محمد اظہر نذیر — اپریل 16، 2012 7:02 صبح
ماں نے دلہن کی ہی یا پھر ماں نے دلہن کو ہی
یا پھر ماں نے دلہن کی ہی، سنبھالا ہے
سنبھالا ہے سے پہلے کوما ہے؟
جی بہتر اب سمجھ گیا، کاما ڈالنا تھا
محمد اظہر نذیر — اپریل 16، 2012 7:02 صبح
شادی
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
کیسی شادی کا بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ کے ہاتھ میں تو سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
پر نہیں آج ان پہ کچھ قدغن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
ساتھ میں لا بٹھاو تُم ان کو
اور میٹھا کھلاو تُم ان کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
اب تو مل کے گزارنا ہو گا
ساتھ جیون سنوارنا ہو گا
خشک موسم رہے یا اب ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
یار دلھے کے نوٹ کر لینا
لڑکیو خوب پھر خبر لینا
کس پہ دھڑکے گی، دیکھنا دھڑکن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو ڈھیلا کریں گے پھر وہ دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ دلھن کا گرنے والا ہے
ماں نے دلھن کی ہی، سنبھالا ہے
اب ودائی کرے گا یہ آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
محمد اظہر نذیر — اپریل 16، 2012 4:31 شام
کچھ تبدیلیاں
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
پیار کا آج بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ کے ہاتھ میں تو سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
پر نہیں آج ان پہ کچھ قدغن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
ساتھ میں لا بٹھاو دونوں کو
اور میٹھا کھلاو دونوں کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
ساتھ جیون گزارنا ہوگا
اس کو مل کر سنوارنا ہوگا
خشک موسم رہے یا اب ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
یار دلھے کے تاڑ کر رکھنا
لڑکیو، خوب پھر خبر رکھنا
کس پہ دھڑکے گی، دیکھنا دھڑکن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو ڈھیلا کریں گے پھر وہ دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
آو پوری کرو یہ اب سُنت
سب کی تھی لاڈلی کرو رخصت
اب ودائی کرے گا یہ آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 9:25 صبح
ایک چھوٹی سی تبدیلی اور

ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
پیار کا آج بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ کے ہاتھ میں تو سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
پر نہیں آج ان پہ کچھ قدغن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ میں لا بٹھاو دونوں کو
اور میٹھا کھلاو دونوں کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ جیون گزارنا ہوگا
اس کو مل کر سنوارنا ہوگا
خشک موسم رہے یا اب ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

یار دلھے کے تاڑ کر رکھنا
لڑکیو، خوب پھر خبر رکھنا
کس پہ دھڑکے گی، دیکھنا دھڑکن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو ڈھیلا کریں گے پھر وہ دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن


لاڈلی جارہی ہے ڈولی میں
رشتے آنسو کے لے کے جھولی میں
اب ودائی کرے گا یہ آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
عین عین — اپریل 17، 2012 9:52 صبح
خوب صورت۔ بہت اچھی ہے۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 11:12 صبح
خوب صورت۔ بہت اچھی ہے۔
بہت شکریہ جناب عین عین صاحب
الف عین — اپریل 17، 2012 3:55 شام
فائنل ہو جائے تمہارے طرف سے تو مطلع کرو، تب میں کچھ مشورے دیتا ہوں۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 17، 2012 4:25 شام
فائنل ہو جائے تمہارے طرف سے تو مطلع کرو، تب میں کچھ مشورے دیتا ہوں۔
جی اُستاد محترم ارشاد
الف عین — مئی 2، 2012 5:57 شام
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
پیار کا آج بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
//درست
باپ کے ہاتھ میں تو سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
پر نہیں آج ان پہ کچھ قدغن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
//’سوٹی؟‘ میں تو اس سے ڈنڈا مراد لیتا ہوں، معلوم نہیں تم نے کن معنوں میں استعمال کیا ہے۔ لیکن یہ صفت تو نہیں!!
اس کے علاوہ ’قدغن‘ کا کیا سوال ہے اس سہرے میں!!
ساتھ میں لا بٹھاو دونوں کو
اور میٹھا کھلاو دونوں کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
//درست
ساتھ جیون گزارنا ہوگا
اس کو مل کر سنوارنا ہوگا
خشک موسم رہے یا اب ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
// بس دوسرے مصرع کو ذرا رواں بنایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ’اب‘ کو دور کیا جا سکتا ہے۔ یعنی
اس طرح
چاہے پھاگن ہو یا کہ ہو ساون
پھاگن کا ماہ فروری کے آس پاس کا ہوتا ہے اور خشک!!
یار دلھے کے تاڑ کر رکھنا
لڑکیو، خوب پھر خبر رکھنا
کس پہ دھڑکے گی، دیکھنا دھڑکن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
// یہ بند پسند نہیں آیا۔ یا یوں کہوں کہ سمجھ میں نہیں آیا۔ لڑکیوں کو کاہے کی خبر رکھنے کا مشورہ ہے؟ اور سب سے زیادہ جو مصرع پرابلم کر رہا ہے، وہ ہے تیسرا ۔ دھڑکن کا دھڑکنا سمجھ میں نہیں آیا۔
سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو ڈھیلا کریں گے پھر وہ دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
// ڈھیلا بٹوے کو لیا جاتا ہے جسے ڈھیلا کر کے یعنی کھول کر دھن نکالا جاتا ہے۔ دھن کو ڈھیلا نہیں کیا جاتا۔
کچھ تو اس طرح مل سکے گا دھن
قسم کے کسی مصرع سے یہ مصرع بدلا جا سکتا ہے
لاڈلی جارہی ہے ڈولی میں
رشتے آنسو کے لے کے جھولی میں
اب ودائی کرے گا یہ آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
// ’ودائی‘ لفظ غلط ہے۔ اردو میں ’وداعی‘ ہے اور ہندی میں ’بِدائی‘۔ اور یہ بدائی بھی کی جاتی ہے، دی نہیں جاتی۔ ’بدا‘ کیا جاتا ہے ۔ یا اردو عربی فارسی میں ’وداع‘
یوں کرے گا بدا یہ گھر آنگن
کیا جا سکتا ہے۔
محمد اظہر نذیر — مئی 3، 2012 8:54 شام
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
پیار کا آج بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ دبلا سا جیسے سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
نند کی کیوں اکڑ گئی گردن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ میں لا بٹھاو دونوں کو
اور میٹھا کھلاو دونوں کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر دامن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ جیون گزارنا ہوگا
اس کو مل کر سنوارنا ہوگا
چاہے پھاگن ہو یا کہ ہو ساون​
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو اس طرح مل سکے گا دھن​
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

لاڈلی جارہی ہے ڈولی میں
رشتے آنسو کے لے کے جھولی میں
یوں کرے گا بدا یہ گھر آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
محمد اظہر نذیر — مئی 4، 2012 8:01 شام
اُستاد محترم آپ نے جیسا فرمایا تبدیلیاں کر دی ہیں​
ہر طرف نور ہے اُجالا ہے
پیار کا آج بول بالا ہے
ہے برابر کا جوڑ یہ بندھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن
باپ دبلا سا جیسے سوٹی ہے
ماں یہ دلھے کی قدرے موٹی ہے
نند کی کیوں اکڑ گئی گردن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ میں لا بٹھاو دونوں کو
اور میٹھا کھلاو دونوں کو
باندھ دو ساتھ میں ہی پھر دامن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

ساتھ جیون گزارنا ہوگا
اس کو مل کر سنوارنا ہوگا
چاہے پھاگن ہو یا کہ ہو ساون
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

سالیو جوتیاں چھپا دینا
ٹھینگا دلھے کو تُم دکھا دینا
کچھ تو اس طرح مل سکے گا دھن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

لاڈلی جارہی ہے ڈولی میں
رشتے آنسو کے لے کے جھولی میں
یوں کرے گا بدا یہ گھر آنگن
چاند دلھا ہے، چاندنی دلھن

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85%D8%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%AF%DB%8C.50913/