ایک نظم،'' لے کے یادیں ساون آیا'' از محمد اظہر

محمد اظہر نذیر — اپریل 9، 2012 8:55 شام
ساون
لے کے یادیں ساون آیا
اپنا ماضی آگے پایا
بارش نے پھر یہ فرمایا
کیا ہے کھویا، اور کیا پایا
لے کے یادیں ساون آیا
بچپن ساتھی رونا گانا
ملنا جلنا آنا جانا
کھیتوں سے چوری کر کھانا
ویسا کچھ بھی پھر نہ بھایا
لے کے یادیں ساون آیا
کاپی پنسل لکھنا پڑھنا
اچھے کاموں آگے بڑھنا
ٹیچر غصہ بیٹھے کڑھنا
پلٹی ہے ساری اب کایا
لے کے یادیں ساون آیا
پنگھٹ جھرمٹ نٹ کھٹ گھونگھٹ
آہٹ سلوٹ سرپٹ تلپٹ
ہم نے چھپ ہی جانا جھٹ پٹ
سب کچھ کتنا من کو بھایا
لے کے یادیں ساون آیا
شہرت پیسا چاندی سونا
نیندیں اور سکھ سب کچھ کھونا
چھپ کے سب سے بیٹھے رونا
دنیا میں کاہے وہ لایا
لے کے یادیں ساون آیا
الف عین — اپریل 10، 2012 3:48 شام
انشاء اللہ جلد ہی۔
مغزل — اپریل 11، 2012 12:12 شام
اچھی کاوش ہے پیارے بھائی سلامت رہیں
محمد اظہر نذیر — اپریل 12، 2012 12:52 شام
اچھی کاوش ہے پیارے بھائی سلامت رہیں
زہے نصیب ، شکریہ جناب
عین عین — اپریل 12، 2012 1:12 شام
خٰوب صورت۔ نظم اچھی کہت ہو تم۔ کاماز اور دوسری علامتوں کا استعمال بھی کیا کرو۔ حسن بڑھتا ہے تحریر کا اور دو جملوں یا الفاظ میں ٹھراؤ کرنے یا روانی میں پڑھنے کا اشارہ ملتا ہے۔ مثلا
کاپی پنسل، لکھنا پڑھنا
اچھے کاموں آگے بڑھنا
ٹیچر غصہ، بیٹھے کڑھنا
پلٹی ہے ساری اب کایا
لے کے یادیں ساون آیا
'''''''''''''''''''''''''''
شہرت، پیسا، چاندی، سونا
نیندیں اور سکھ سب کچھ کھونا
چھپ کے سب سے بیٹھے رونا
دنیا میں کاہے وہ لایا
لے کے یادیں ساون
محمد اظہر نذیر — اپریل 12، 2012 1:44 شام
خٰوب صورت۔ نظم اچھی کہت ہو تم۔ کاماز اور دوسری علامتوں کا استعمال بھی کیا کرو۔ حسن بڑھتا ہے تحریر کا اور دو جملوں یا الفاظ میں ٹھراؤ کرنے یا روانی میں پڑھنے کا اشارہ ملتا ہے۔ مثلا
کاپی پنسل، لکھنا پڑھنا
اچھے کاموں آگے بڑھنا
ٹیچر غصہ، بیٹھے کڑھنا
پلٹی ہے ساری اب کایا
لے کے یادیں ساون آیا
'''''''''''''''''''''''''''
شہرت، پیسا، چاندی، سونا
نیندیں اور سکھ سب کچھ کھونا
چھپ کے سب سے بیٹھے رونا
دنیا میں کاہے وہ لایا
لے کے یادیں ساون
جی بہت بہتر جناب آئندہ خیال رکھوں گا انشا اللہ
محمد اظہر نذیر — مئی 5، 2012 11:54 صبح
ساون
لے کے، یادیں، ساون آیا
اپنا ماضی آگے پایا
بارش نے پھر یہ فرمایا
کیا ہے کھویا، اور کیا پایا
لے کے یادیں ساون آیا
بچپن، ساتھی ،رونا، گانا
ملنا جلنا، آنا جانا
کھیتوں سے چوری کر کھانا
ویسا کچھ بھی پھر نہ بھایا
لے کے یادیں ساون آیا
کاپی پنسل،لکھنا پڑھنا
اچھے کاموں آگے بڑھنا
ٹیچر غصہ بیٹھے کڑھنا
پلٹی ہے ساری اب کایا
لے کے یادیں ساون آیا
پنگھٹ ،جھرمٹ، نٹ کھٹ ،گھونگھٹ
آہٹ، سلوٹ ،سرپٹ ،تلپٹ
ہم نے چھپ ہی جانا جھٹ پٹ
سب کچھ کتنا من کو بھایا
لے کے یادیں ساون آیا
شہرت، پیسا، چاندی، سونا
نیندیں اور سکھ سب کچھ کھونا
چھپ کے سب سے بیٹھے رونا
دنیا میں کاہے وہ لایا
لے کے یادیں ساون آیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85%D8%8C-%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%92-%DB%8C%D8%A7%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D9%88%D9%86-%D8%A2%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%B8%DB%81%D8%B1.50785/