ایک نظم، "بارشوں کے موسم میں" برائے اصلاح

اسد قریشی — دسمبر 13، 2012 9:17 صبح
"بارشوں کے موسم میں"
سردیوں کی بارش میں​
بارشوں کے موسم میں​
جب شجر نہاتے ہیں​
پھول مسکراتے ہیں​
مُرغ چہچہاتے ہیں​
کھڑکیوں کے شیشوں پر​
بوندیں جب تھرکتی ہیں​
مل کے رقص کرتی ہیں​
چائے کی پیالی سے​
جب دھواں سا اُٹھتا ہے​
اک خیال پھر دل میں​
شکل سی بناتا ہے​
کوئی یاد آتا ہے​
جس کو یاد کر کے پھر​
دل اُداس ہوتا ہے​
سردیوں کی بارش میں​
بارشوں کے موسم میں​
ایسا اکثر ہوتا ہے​
دل اُداس رہتا ہے​
محمد بلال اعظم — دسمبر 13، 2012 10:17 صبح
حسبِ حال نظم
بہت خوب
الف عین — دسمبر 14، 2012 3:59 شام
بس ایک مسرع میں اصلاح کی گنجائش ہے
ایسا اکثر ہوتا ہے
کو تقطیع کرو، یا تو ر گائب ہو جاتی ہے یا ہ، ان دونوں کا اسقاط نہیں ہو سکتا۔ اس کو الٹا کر دو
اکثر ایسا ہوتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85%D8%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.57325/