ایک نمکین سی غزل ایکسٹرا نمکو کے ساتھ،'' فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا''

محمد اظہر نذیر — اگست 25، 2013 11:16 صبح
فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
یا
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
شمشاد — اگست 25، 2013 2:14 شام
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
یہاں تو ہر موسم میں گوبھی مل جاتی ہے۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 25، 2013 3:17 شام
ماشاءاللہ بہت خوب لکھی ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
وزن چیک کرلیجیے:
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
املا چیک کرلیجیے:
اور کس کام کا تھا مدرسی
الف عین — اگست 26، 2013 4:09 صبح
مطلع کی یہ شکل سمجھ میں نہیں آئی
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا
پہلی صورت ہی درست ہے
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
÷÷اسامہ کی بات درست ہے، مونہہ وزن میں آتا ہے مگر اچھا نہیں لگتا، اس کی جگہ ستیا ناس کہو تو
ستیا ناس ایسے دھوبی کا
پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
÷÷بگاڑ یا سدھار؟
اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
لفظ مدرسی سمجھ میں نہیں آیا
محمد اظہر نذیر — اگست 26، 2013 7:00 صبح
مطلع کی یہ شکل سمجھ میں نہیں آئی
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا
پہلی صورت ہی درست ہے
جی بہت بہتر جناب
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
÷÷اسامہ کی بات درست ہے، مونہہ وزن میں آتا ہے مگر اچھا نہیں لگتا، اس کی جگہ ستیا ناس کہو تو
ستیا ناس ایسے دھوبی کا
جی بہت بہتر جناب
پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
÷÷بگاڑ یا سدھار؟
بگاڑ یہاں بمعنیٰ سُدھار ہی لیا ہے جناب، بس از راہ تفنن
اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
لفظ مدرسی سمجھ میں نہیں آیا
لفظ مدرسہ ہے جناب ٹائپو ہوا
گویا اب صورتحال یوں ہوئی
فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا
پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
اور کس کام کا تھا مدرسہ
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
محمداحمد — اگست 26، 2013 7:50 صبح
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​

:D
بہت خوب۔۔۔۔!
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 26، 2013 9:19 صبح
اور کس کام کا تھا مدرسہ
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا​
اب شاید وزن متاثر ہورہا ہے۔
محمد اظہر نذیر — اگست 26، 2013 9:22 صبح
اب شاید وزن متاثر ہورہا ہے۔
او ۔۔۔ ر ۔۔۔۔ کس ۔۔۔۔۔ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م ۔۔۔۔۔کا ۔۔۔۔تا ۔۔۔۔۔ مد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رس ۔۔۔۔۔ سہ
فاعلاتن مفاعلن فعلن
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 26، 2013 9:25 صبح
او ۔۔۔ ر ۔۔۔ ۔ کس ۔۔۔ ۔۔ کا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔م ۔۔۔ ۔۔کا ۔۔۔ ۔تا ۔۔۔ ۔۔ مد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ رس ۔۔۔ ۔۔ سہ
فاعلاتن مفاعلن فعلن
آہستہ بولیں یہ شاعری کی درسگاہ ہے۔(مذاق)
مدرسہ میں ”س“ مشدد نہیں ہے ، مدرسہ:فعولن
اور کس کا ۔۔۔۔ فاعلاتن
م کا تھَ مد ۔۔۔۔۔۔ مفاعلن
رسہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعو
محمد اظہر نذیر — اگست 26، 2013 9:41 صبح
آہستہ بولیں یہ شاعری کی درسگاہ ہے۔(مذاق)
مدرسہ میں ”س“ مشدد نہیں ہے ، مدرسہ:فعولن
اور کس کا ۔۔۔ ۔ فاعلاتن
م کا تھَ مد ۔۔۔ ۔۔۔ مفاعلن
رسہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ فعو
اوہ بڑی نوازش میں غلط سمجھ رہا تھا
محمد اظہر نذیر — اگست 26، 2013 9:43 صبح
آہستہ بولیں یہ شاعری کی درسگاہ ہے۔(مذاق)
مدرسہ میں ”س“ مشدد نہیں ہے ، مدرسہ:فعولن
اور کس کا ۔۔۔ ۔ فاعلاتن
م کا تھَ مد ۔۔۔ ۔۔۔ مفاعلن
رسہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ فعو
یوں دیکھ لیجئے
فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا
پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 26، 2013 9:53 صبح
کیا بات ہے۔۔۔۔۔!!!!
الف عین — اگست 27، 2013 3:45 صبح
اب درست ہے۔
۔، پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا
کہنے میں کیا حرج ہے؟
محمد اظہر نذیر — اگست 27، 2013 4:57 صبح
اب درست ہے۔
۔، پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا
کہنے میں کیا حرج ہے؟
جی بہت بہتر ہے جناب
فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا​

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا​

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا​

اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا​

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا​

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 27، 2013 10:31 صبح
غزل کی درستی پر بہت بہت مبارک ہو محمد اظہر نذیر صاحب!
محمد اظہر نذیر — ستمبر 13، 2013 8:35 شام
کچھ تبدیلیاں

فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
شوہریت بھی لے کے کیا کرنا
سگ ہی بہتر ہے اس سے دھوبی کا

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا
باپ گھر سے نکالنا ہے تو بول
کھانستا ہے مریض ٹی بی کا
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
کیا تھی پہچان تیری زرداری
فائدہ ہو گیا ہے بی بی کا
آہ بھر کے وہ بول دی بُڑھیا
اب کسے انتظار سیٹی کا

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D9%85%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D8%B3%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DB%8C%DA%A9%D8%B3%D9%B9%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D9%85%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D8%A7.67112/