ایک ہنوز نا تمام غزل

مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 1:23 شام
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
گھونٹ اک مئے کا بچا ہے تہہِ پیمان ابھی
خود بہ خود سرد ہوا آتشِ نمرود میں عشق
اک تکلف سا ہے بینِ گل و گلدان ابھی
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی
بے رخی ان کی سرورِ دلِ مجنوں کی طرح
چند عرصے سے ہے پیوستہِ ارمان ابھی
۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 1:33 شام
نایاب ، مزمل شیخ بسمل ، الف عین ،
شاہد شاہنواز — نومبر 17، 2012 1:53 شام
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
گھونٹ اک مئے کا بچا ہے تہہِ پیمان ابھی
خود بہ خود سرد ہوا آتشِ نمرود میں عشق
اک تکلف سا ہے بینِ گل و گلدان ابھی
÷÷کچھ نہیں کہہ سکتا فی الحال ان دونوں اشعار کے بارے میں کہ میں اس کے معنی نہیں سمجھ پا رہا۔۔
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی
÷÷÷ سمو سکتا ہو ٹھیک ہوگا میرے خیال میں۔۔ سمانا الٹ ہوجائے گا۔۔۔۔ تاہم عرفان کے کاسے کو میں محبت سے اوپر جانتا ہوں۔۔۔۔ من عرف نفسہ، فقد عرف ربہ ۔۔۔
بے رخی ان کی سرورِ دلِ مجنوں کی طرح
چند عرصے سے ہے پیوستہِ ارمان ابھی
÷÷÷چند عرصے کی ترکیب ، شاید کچھ عرصے سے بدلنا ٹھیک ہو کہ عام خلقت یہی جانتی ہے۔ تاہم وزن کا مسئلہ ہوگا۔۔۔
۔۔۔
مزمل شیخ بسمل — نومبر 17، 2012 2:15 شام
خوب ہے جناب۔
نایاب — نومبر 17، 2012 2:28 شام
بہت خوب
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو​
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی​
مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 3:45 شام
آپ کے نظریات کے لیے شکریہ۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 3:47 شام
شاہد صاحب شکریہ آپ کی آرا نوازی کا۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 3:49 شام
میاں یہاں اصلاح سخن کا دھاگہ ہے۔۔۔ ایک تو ہم یہاں کلام رکھ رہے ہیں اوپر سے مصلح "خوب ہے" کے نعرے لگا کر ہمیں "دھاگہ" بدر کرنے پر تلے ہیں۔:eek:
مہدی نقوی حجاز — نومبر 17، 2012 3:49 شام
بہت خوب
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو​
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی​
بہت شکریہ محترم خوش رہئے
الف عین — نومبر 18، 2012 5:01 شام
شاہد شاہنواز کے دو مشوروں سے متفق ہوں، یہاں ’سمونا‘ زیادہ بہتر ہو گا۔
اور دوسرے ’چند عرصے‘ کا استعمال بھی غلط ہے۔
لیکن اس کے علاوہ مطلع میں ہی ’پیمان‘ بمعنی پیمانہ باندھا گیا ہے؟ اس کے درست معنی ’عہد یا وعدہ‘ ہوتا ہے۔وعدہ و پیمان سنا ہی ہو گا۔
ایک لفظ کے بارے میں خود بھی شک میں ہوں، ارمان کی etymology کے بارے میں تحقیق کرنی ہو گی۔ کیا اس کے ساتھ اضافت لگ سکتی ہے؟
مزمل شیخ بسمل — نومبر 18، 2012 7:10 شام
شاہد شاہنواز کے دو مشوروں سے متفق ہوں، یہاں ’سمونا‘ زیادہ بہتر ہو گا۔
اور دوسرے ’چند عرصے‘ کا استعمال بھی غلط ہے۔
لیکن اس کے علاوہ مطلع میں ہی ’پیمان‘ بمعنی پیمانہ باندھا گیا ہے؟ اس کے درست معنی ’عہد یا وعدہ‘ ہوتا ہے۔وعدہ و پیمان سنا ہی ہو گا۔
ایک لفظ کے بارے میں خود بھی شک میں ہوں، ارمان کی etymology کے بارے میں تحقیق کرنی ہو گی۔ کیا اس کے ساتھ اضافت لگ سکتی ہے؟
جی استاد محترم۔ لگ سکتی ہے۔ فارسی قبیل سے ہے۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 19، 2012 1:46 شام
شاہد شاہنواز کے دو مشوروں سے متفق ہوں، یہاں ’سمونا‘ زیادہ بہتر ہو گا۔
اور دوسرے ’چند عرصے‘ کا استعمال بھی غلط ہے۔
لیکن اس کے علاوہ مطلع میں ہی ’پیمان‘ بمعنی پیمانہ باندھا گیا ہے؟ اس کے درست معنی ’عہد یا وعدہ‘ ہوتا ہے۔وعدہ و پیمان سنا ہی ہو گا۔
ایک لفظ کے بارے میں خود بھی شک میں ہوں، ارمان کی etymology کے بارے میں تحقیق کرنی ہو گی۔ کیا اس کے ساتھ اضافت لگ سکتی ہے؟
پہلے دو کی اصلاح تو با آسانی ہو سکتی ہے کہ "سما" اور "سمو" دونوں ہم وزن ہیں۔ اور "چند عرصے" کو "ایک عرصے" میں تبدیل کردیں تو شاید بہتر ہی رہے۔
باقی "پیمان" بہ معنی "پیمانہ" ہی باندھا ہے۔۔۔ اس کا کچھ نہیں سوجتا۔۔۔ جناب ہی اصلاح دیں تو مشکور رہوں گا۔
شاہد شاہنواز — نومبر 19، 2012 4:02 شام
پہلے دو کی اصلاح تو با آسانی ہو سکتی ہے کہ "سما" اور "سمو" دونوں ہم وزن ہیں۔ اور "چند عرصے" کو "ایک عرصے" میں تبدیل کردیں تو شاید بہتر ہی رہے۔
باقی "پیمان" بہ معنی "پیمانہ" ہی باندھا ہے۔۔۔ اس کا کچھ نہیں سوجتا۔۔۔ جناب ہی اصلاح دیں تو مشکور رہوں گا۔
ایک عرصے والی اآپ کی بات درست ہے۔۔۔ باقی رہا مطلعے کا معاملہ تو اس پر میں کوشش کرتا ہوں، شاید کچھ بات بنے:
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
ہے یقیں پر ہے یقیں تشنہء ایقان ابھی۔۔۔
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
اور باقی ہے مرے دل میں کچھ ایمان ابھی
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
میرا محبوب سے ہٹتا ہی نہیں دھیان ابھی
۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ لیکن جتنی بھی کوششیں ہیں، ان پر آپ کو کچھ کام کرنا پڑے گا میرے خیال میں۔۔جو لکھا ہے، مجھے ایک آئیڈیا ہی محسوس ہورہا ہے فی الحال۔۔۔
محمد بلال اعظم — نومبر 19، 2012 4:05 شام
زبردست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DB%81%D9%86%D9%88%D8%B2-%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%BA%D8%B2%D9%84.56418/