اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر

محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:25 صبح
غزل
(فیضی)
ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن
اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر
آنکھوں میں تو چھُپا ہے، درِ دل ہے جلوہ گر
گوشے میں دِل کے میرے چھُپا توُ ہے جانِ من
خلقت کو ہے گُماں سرِ محفِل ہے جلوہ گر
مجھ ہی کو جستجو نہیں مرنے کی ورنہ تُو
خنجر بدست و تیغ حمائل ہے جلوہ گر
خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر
فیضی تِرا نصیب ، تری جانِ آرزو
آغوش میں تری ، سرِ محفل ہے جلوہ گر
فیضی
اے ترک غمزہ زن کہ مقابل نشستہٖ
در دیدہ ام خلیدہ و در دل نشستہٖ
آرام کردہٖ بنہاں خانۂ دلم
خلقے دریں گمان کہ بہ محفل نشستہٖ
من خوں گرفتہ نیستم امروز ورنہ تو
خنجر بدست و تیغ حمائل نشستہٖ
خوباں شکستہ رنگ خجل ایستادہ اند
ہر جا تو آفتاب شمائل نشستہٖ
فیضی توئی عجب کہ بایں کام آرزو
طے کردہ راہِ ہجر و بمنزل نشستہٖ​
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:28 صبح
غزل
فیضی
اے ترک غمزہ زن کہ مقابل نشستہٖ
در دیدہ ام خلیدہ و در دل نشستہٖ
آرام کردہٖ بنہاں خانۂ دلم
خلقے دریں گمان کہ بہ محفل نشستہٖ
من خوں گرفتہ نیستم امروز ورنہ تو
خنجر بدست و تیغ حمائل نشستہٖ
خوباں شکستہ رنگ خجل ایستادہ اند
ہر جا تو آفتاب شمائل نشستہٖ
فیضی توئی عجب کہ بایں کام آرزو
طے کردہ راہِ ہجر و بمنزل نشستہٖ​
جیہ — اپریل 13، 2014 8:28 صبح
زبردست بقول فیضی سخن فہمئ عالم بالا معلوم شد :)
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:30 صبح
ٹیگ: جناب الف عین ، جناب محمد یعقوب آسی ، جناب محمد وارث ، جناب محمود احمد غزنوی ، جناب سید عاطف علی ، جناب مزمل شیخ بسمل ، جناب مہدی نقوی حجاز ، جیہ بٹیا ، جناب نایاب ، جناب تلمیذ ، جناب محمدعلم اللہ اصلاحی ،جناب سید شہزاد ناصر
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:33 صبح
زبردست بقول فیضی سخن فہمئ عالم بالا معلوم شد :)
آداب عرض ہے بٹیا!
جیہ — اپریل 13، 2014 8:33 صبح
ہم تو ٹیگ ہونے سے پہلے ہی حاضر ہیں :)
انکل جانی زبردست ترجمہ ہے مگر اصل فارسی غزل کو پہلے مراسلے میں درج کریں تو مزا دو بالا ہو جائے
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:41 صبح
انکل جانی زبردست ترجمہ ہے مگر اصل فارسی غزل کو پہلے مراسلے میں درج کریں تو مزا دو بالا ہو جائے

آداب۔
اور لیجیے حکم کی تعمیل ہوئی
جیہ — اپریل 13، 2014 8:42 صبح
یہ نشستہ کے ہ کے نیجے کھڑی زیر کیوں ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 8:46 صبح
تاکہ اسے ’’نشستہ ای ‘‘ پڑھا جاسکے
بس اتنا ہی ہم جانتے ہیں ۔ باقی تفصیل کے لیے ٹیگ کیے گئے حضراتِ گرامی قدر سے رابطہ کرنا پڑے گا
مہدی نقوی حجاز — اپریل 13، 2014 9:25 صبح
واہ، اچھا ترجمہ ہے۔
جی، اوائل میں "ای" کو اس طرح بھی واضح کیا جاتا تھا، ای بمعنی "کوئی" (نشستہ ای = کوئی بیٹھا ہوا) اور ای بمعنی فاعل (نشستہ ای = بیٹھے ہو) کا فرق واضح کرنے کی غرض سے۔ واللہ اعلم۔
محمود احمد غزنوی — اپریل 13، 2014 9:55 صبح
واہ۔۔۔۔زبردست۔۔۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 10:00 صبح
واہ، اچھا ترجمہ ہے۔
آداب عرض ہے جناب مہدی نقوی حجاز بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 10:01 صبح
واہ۔۔۔ ۔زبردست۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
سدا خوش رہیے محمود احمد غزنوی بھائی۔
تلمیذ — اپریل 13، 2014 10:48 صبح
بہت اعلی، جناب۔ قافیہ عمدہ چنا ہے۔
خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر
میرے خیال میں’خجل‘ میں ج کسر کی بجائے فتح کے ساتھ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(اگر میں غلطی پر ہوں، تو پیشگی معذرت)
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 11:07 صبح
بہت اعلی، جناب۔ قافیہ عمدہ چنا ہے۔
خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر
آداب عرض ہے تلمیذ بھائی۔خوش رہیے
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 11:16 صبح
میرے خیال میں’خجل‘ میں ج کسر کی بجائے فتح کے ساتھ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(اگر میں غلطی پر ہوں، تو پیشگی معذرت)

ابھی ہم نے فیروز اللغات میں دیکھا ہے، خجِل ج کسرہ کے ساتھ ہی منقول ہے۔
غلطی اور اس پر معذرت کیسی حضرت! ہم تو مبتدی ہیں اور یہ مراسلہ ہم نے اصلاحِ سخن میں آپ اور دیگر سخنورانِ علم و فن کی خدمت میں بصد ادب پیش کیا ہے، سو بلا جھجک اصلاح و تصحیح فرمائیے۔
تلمیذ — اپریل 13، 2014 11:24 صبح
ابھی ہم نے فیروز اللغات میں دیکھا ہے، خجِل ج کسرہ کے ساتھ ہی منقول ہے۔

تعجب ہے، میں نے بھی فیروز اللغات دیکھ کر ہی مراسلہ لکھنے کی جسار ت کی تھی۔
C:\Users\saus\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image002.jpg
تلمیذ — اپریل 13، 2014 11:25 صبح
اسکرین شاٹ کیسے پوسٹ کرتے ہیں، کوئی مہربان مد د کرے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 11:31 صبح
ہمارے خیال میں اسکرین شاٹ کو بھی جے پی جی بنا کر فوٹو بکیٹ پر اپ لوڈ کیجیے اور وہاں سے چسپاں کیجیے
سید عاطف علی — اپریل 13، 2014 11:35 صبح
بہت پسند آئی خلیل بھائی ۔۔ بہت خوب ۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%92-%D8%AA%D9%8F%D8%B1%DA%A9%D9%90-%D8%BA%D9%85%D8%B2%DB%81-%D8%B2%D9%86-%DA%A9%DB%81-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%90%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%84%D9%88%DB%81-%DA%AF%D8%B1.73479/