بات تشنہ لبی کی تو ہے ہی نہیں

نوید ناظم — ستمبر 1، 2018 11:21 صبح
بات تشنہ لبی کی تو ہے ہی نہیں
ساقیا! جام خالی تو ہے ہی نہیں
جس کو جب بھی ہُوا ہے مکمل ہُوا
عشق کا کام جُزوی تو ہے ہی نہیں
لوگ کہتے ہیں تجھ میں نہیں ہے وفا
دیکھ یہ بات میری تو ہے ہی نہیں
یہ محبت سلگتی ہوئی آگ ہے
اس کے عنصر میں مٹی تو ہے نہیں
رنگ کو چھوڑ بس آنسوؤں کو سمجھ
خون ہے خون، پانی تو ہے ہی نہیں
رکھ دیا کس بلا کو مِرے سینے میں
مجھ سے اس دل کی بنتی تو ہے ہی نہیں
جس کو لکھنے میں جاں گھُل گئی تھی مِری
کہہ رہے ہیں کہانی تو ہے ہی نہیں
محمداحمد — ستمبر 1، 2018 11:22 صبح
بہت اچھی غزل ہے نوید بھائی!
بہت سی داد!
نوید ناظم — ستمبر 1، 2018 11:23 صبح
محترم سر الف عین
نوید ناظم — ستمبر 1، 2018 11:25 صبح
بہت اچھی غزل ہے نوید بھائی!
بہت سی داد!
بہت شکریہ احمد بھائی۔
الف عین — ستمبر 2، 2018 5:30 صبح
اصلاح کی ضرورت نہیں ۔ درست ہے غزل
منیب الف — ستمبر 2، 2018 5:39 صبح
کیا کہنے!
لوگ کہتے ہیں تجھ میں نہیں ہے وفا
دیکھ یہ بات میری تو ہے ہی نہیں
بہت اچھے، ناظم بھائی!
عرفان سعید — ستمبر 2، 2018 6:37 صبح
یہ محبت سلگتی ہوئی آگ ہے
اس کے عنصر میں مٹی تو ہے نہیں
واہ!
عرفان سعید — ستمبر 2، 2018 6:39 صبح
جس کو جب بھی ہُوا ہے مکمل ہُوا
عشق کا کام جُزوی تو ہے ہی نہیں
بہت خوب!
ظفری — ستمبر 2، 2018 6:41 صبح
رکھ دیا کس بلا کو مِرے سینے میں
مجھ سے اس دل کی بنتی تو ہے ہی نہیں
زبردست ۔۔۔۔ واہ
وجاہت حسین — ستمبر 2، 2018 1:51 شام
جس کو جب بھی ہُوا ہے مکمل ہُوا
عشق کا کام جُزوی تو ہے ہی نہیں
رکھ دیا کس بلا کو مِرے سینے میں
مجھ سے اس دل کی بنتی تو ہے ہی نہیں
واہ۔ بہت خوب۔
نوید ناظم — ستمبر 3، 2018 10:31 صبح
کیا کہنے!
لوگ کہتے ہیں تجھ میں نہیں ہے وفا
دیکھ یہ بات میری تو ہے ہی نہیں
بہت اچھے، ناظم بھائی!
آداب!
نوید ناظم — ستمبر 3، 2018 10:31 صبح
جی مہربانی!
نوید ناظم — ستمبر 3، 2018 10:33 صبح
رکھ دیا کس بلا کو مِرے سینے میں
مجھ سے اس دل کی بنتی تو ہے ہی نہیں
زبردست ۔۔۔۔ واہ
بڑی نوازش!
نوید ناظم — ستمبر 3، 2018 10:34 صبح
شکریہ وجاہت صاحب !!
محمد خرم یاسین — ستمبر 3، 2018 12:00 شام
ما شا اللہ ۔
نوید ناظم — ستمبر 3، 2018 6:28 شام
نوازش!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%AA%D8%B4%D9%86%DB%81-%D9%84%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.103052/