بات جب حد سے گزر جائے گی

ابن رضا — ستمبر 25، 2014 1:10 شام

بات جب حد سے گزر جائے گی
مجھ پہ پھر اُس کی نظر جائے گی؟
کیا وہ آئے گا خزاؤں کے ساتھ؟
جب قبا گُل کی اُتر جائے گی؟
لوگ کہتے تھے غمِ الفت میں
زندگی درد سے بھر جائے گی
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی
کیا خبر تھی کہ سمندر کی لہر
پاس آنے پہ بپھر جائے گی
ساعتِ وصل ہے گزری جیسے
شبِ ہجراں بھی گزر جائے گی
وقت بدلے گا رضا اپنا بھی
اپنی حالت بھی سنور جائے گی
الف عین — ستمبر 26، 2014 2:03 صبح
خوب۔ بس میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا
وقت بدلے گا رضا اپنا بھی
اپنی حالت بھی سنور جائے گی
ابن رضا — ستمبر 26، 2014 7:50 صبح
خوب۔ بس میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا
وقت بدلے گا رضا اپنا بھی
اپنی حالت بھی سنور جائے گی
سپاس گزار ہوں. سلامت رہیے
عظیم — ستمبر 26، 2014 8:10 صبح
وقت بدلے گا جب رضا اپنا
بابا یوں :p
محمداحمد — ستمبر 26، 2014 8:13 صبح
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی
ساعتِ وصل ہے گزری جیسے
شبِ ہجراں بھی گزر جائے گی
بہت خوب ابنِ رضا بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 26، 2014 9:55 صبح
وقت بدلے گا جب رضا اپنا
بابا یوں :p
نا بابا۔
آپ نے بحر بدل دی ہے۔:p
عظیم — ستمبر 26، 2014 9:56 صبح
نا بابا نا۔
آپ نے بحر بدل دی ہے۔:p

اور آپ نے بات - :ROFLMAO:
عظیم — ستمبر 26، 2014 10:09 صبح
ناں بابا ناں یہ اس نا کا مسئلہ نہیں تها - ناں ! ناں !
صائمہ شاہ — ستمبر 26، 2014 10:14 صبح
خوب
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی
ابن رضا — ستمبر 26، 2014 10:16 صبح
وقت بدلے گا جب رضا اپنا
بابا یوں :p

نا بابا۔
آپ نے بحر بدل دی ہے۔:p


ناں بابا ناں یہ اس نا کا مسئلہ نہیں تها - ناں ! ناں !
اور لڑی کا رخ بھی..... :)میں تو سوچنے لگا کہ کہیں غلطی سے میں نے اپنی غزل اصلاحِ سخن کے زمرے کی بجائے لطائف کے زمرے میں نہ کردی ہو:p
عظیم — ستمبر 26، 2014 10:19 صبح
اور لڑی کا رخ بھی..... :)میں تو سوچنے لگا کہ کہیں غلطی سے میں نے اپنی غزل اصلاحِ سخن کے زمرے کی بجائے لطائف کے زمرے میں نہ کردی ہو

ابن رضا بهائی اگر اصلاح لطائف سے بهر پور ہو - تو اور کیا چاہئے محترم ؟ اگر پهر بهی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں !
اللہ بهلا کرے !
ابن رضا — ستمبر 26، 2014 10:24 صبح
ابن رضا بهائی اگر اصلاح لطائف سے بهر پور ہو - تو اور کیا چاہئے محترم ؟ اگر پهر بهی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں !
اللہ بهلا کرے !
ارے بھائی اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں. میں نے سوچا ایک ادھ لطافت میں بھی کرلوں.جزاک اللہ
ابن رضا — ستمبر 26، 2014 10:25 صبح
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی
ساعتِ وصل ہے گزری جیسے
شبِ ہجراں بھی گزر جائے گی
بہت خوب ابنِ رضا بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
ذرہ نوازی پر سراپا سپاس ہوں. جزاک اللہ
ابن رضا — ستمبر 26، 2014 10:25 صبح
خوب
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی
پسندآوری کا بہت شکریہ. سلامت رہیے.
عظیم — ستمبر 26، 2014 10:27 صبح
ارے بھائی اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں. میں نے سوچا ایک ادھ لطافت میں بھی کرلوں.جزاک اللہ

جی بهائی -
سید عاطف علی — ستمبر 27، 2014 10:50 صبح
کیا خبر تھی کہ سمندر کی لہر
پاس آنے پہ بپھر جائے گی
واہ بہت اچھا ۔بہت خؤب۔ لیکن یہاں مطلع مجھے کچھ کمزور لگا انداز "ویل فوکسڈ " نہیں ۔۔۔۔
خزاؤن والا مصرع میں کچھ وزن اور بحر کا ہلکا سا مسئلہ لگ رہا ہے۔ شاید کسی کی توجہ نہیں گئی۔یا میری ہی توجہ مڑ تڑ گئی۔بہر حال اگر ٹھیک بھی ہے تو اور بہتر ہونی چاہیے۔
سمندر کی لہر والا شعر بہت اچھا لگا۔
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 5:12 شام
واہ بہت اچھا ۔بہت خؤب۔ لیکن یہاں مطلع مجھے کچھ کمزور لگا انداز "ویل فوکسڈ " نہیں ۔۔۔۔
خزاؤن والا مصرع میں کچھ وزن اور بحر کا ہلکا سا مسئلہ لگ رہا ہے۔ شاید کسی کی توجہ نہیں گئی۔یا میری ہی توجہ مڑ تڑ گئی۔بہر حال اگر ٹھیک بھی ہے تو اور بہتر ہونی چاہیے۔
سمندر کی لہر والا شعر بہت اچھا لگا۔
فاعلاتن: کا و آئے
فعلاتن: گَ خزاؤ
فعلان: کے ساتھ
اوزان تو درست ہیں تاہم بیان مزید بہتری کا طالب ہے. اور مطلع کا مصرعِ ثانی بھی.
پسند آوری کا بہت شکریہ.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%AC%D8%A8-%D8%AD%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%DB%8C.77779/