بارش ہوئی تو گرد کے بگولے خاک ہو گئے

فاروقی — اکتوبر 9، 2008 9:32 صبح
بارش ہوئی تو گرد کے بگولے خاک ہو گئے
بہہ گیا انسان ،جانور تیراک ہو گئے
اتنا غرور بھی نہ کرے کوئی چاند چہرے پر
کیسے کیسے حسن والے محو خاک ہو گئے
ہم کو بھی کچھ سخت دینا چاہیے جواب اب
دشمن شریف جان کر بہت بے باک ہو گئے
دکھ سبھی پوسٹ کر دیتا ہے میرے نام وہ
خوشی کے لمحے تمام اس کی املاک ہو گئے
جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پیچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے

میں نے ایک غزل کہنے کی کوشش کی ہے مجھے علم عروض میں کوئی شد بد نہیں ...........اس لیئے ہنسیے گا مت میرا دل ٹوٹ جائے گا.......شکریہ
مغزل — اکتوبر 9، 2008 10:20 صبح
بہت خوب شہزادے ۔۔ اچھی کوشش ہے ۔۔
الف عین ، وارث صاحب ، آصف شفیع اور نوید صادق صاحب توجہ کریں ۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 9، 2008 10:25 صبح
بہت اچھی کوشش ہے جاری رکھے
استادِ محترم کہاں ہیں آپ
ایم اے راجا — اکتوبر 9، 2008 12:01 شام
بہت خوب فاروقی، مجھے تو آپ بھی کم تیراک نہیں لگتے
جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پہچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے
یہاں شاید ٹائپو ہوئی ہے پیچھے کو پہچھے لکھ گئے ہیں، بہت خوب خیال ہے واہ واہ، بس ذرا وزن مشکوک ہے
مغزل — اکتوبر 9، 2008 12:30 شام
ہم خود ڈھونڈت ڈھونڈت پریشان و ہلکان ہوت ہیں جناب ۔۔ کچھ خبر ہو کہ سرکار کہاں ہیں ؟
فاروقی — اکتوبر 9، 2008 12:55 شام
ہم خود ڈھونڈت ڈھونڈت پریشان و ہلکان ہوت ہیں جناب ۔۔ کچھ خبر ہو کہ سرکار کہاں ہیں ؟

حضور ہم کو اس نگوڑ ماری بجلی نے تنگ کر مارا ہے .......اب کا کر یں ہم.....
فاروقی — اکتوبر 9، 2008 12:59 شام
بہت خوب فاروقی، مجھے تو آپ بھی کم تیراک نہیں لگتے
جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پہچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے
یہاں شاید ٹائپو ہوئی ہے پیچھے کو پہچھے لکھ گئے ہیں، بہت خوب خیال ہے واہ واہ، بس ذرا وزن مشکوک ہے

شکریہ بھیا............ہمیں تیراک کہہ کر آہ ہمیں جانوروں میں شامل کر رہے ہیں حضور .........
جی غلطی درست ہو گئی ..............اور وزن کو آپ ذرا چیک کیجیے ........کم ہے کہ زیادہ ہے......:hatoff:
الف عین — اکتوبر 9، 2008 5:28 شام
ہم ابہن آوت ہیں بھئے۔ تنک محفل میں‌گھوم پھر تو لینے دیو۔
ویسے فاروق۔ اس کو کھینچ تان کر کسی بحر میں فٹ کرنے میں کافی محنت کی ضرورت ہے، اس لئے فوراً کرنے سے تو معذور ہو۔
فاروقی — اکتوبر 9، 2008 6:37 شام
ہم ابہن آوت ہیں بھئے۔ تنک محفل میں‌گھوم پھر تو لینے دیو۔
ویسے فاروق۔ اس کو کھینچ تان کر کسی بحر میں فٹ کرنے میں کافی محنت کی ضرورت ہے، اس لئے فوراً کرنے سے تو معذور ہو۔

ہاں سر آپ گھوم پھر لیں جی بھر کر .........ہم انتظار کیئے لیتے ہیں...........بھئی فٹ کرنے کیضرورت کیا ہے ہم نے علم عروض میں کوشش شروع کر دی ہے ..........جب کچھ ہاتھ لگے گا اس غزل کے خود ہی کان کھینچ کر اس کا توازن قائم کر لیں گے..........آپ کا شکریہ کہ آپ آئے تو سہی......
ایم اے راجا — اکتوبر 9، 2008 9:19 شام
شکریہ بھیا............ہمیں تیراک کہہ کر آہ ہمیں جانوروں میں شامل کر رہے ہیں حضور .........
جی غلطی درست ہو گئی ..............اور وزن کو آپ ذرا چیک کیجیے ........کم ہے کہ زیادہ ہے......:hatoff:
ہمرے پاس تو ترازو ہی نہ ہے جسمیں تولیں سو آواز دیتے ہیں استاد اعجاز صاحب کو کہ وہ اس مشکل گھڑی میں مدد کو آویں۔
زبیر حسین — اکتوبر 13، 2008 6:41 صبح
فاروقی صاحب مجھے تو یہ غزل بہت اچھی لگی ہے۔اس بھٹی سے یہ کندن بن کر ہی نکلے گی
فاروقی — اکتوبر 13، 2008 11:59 صبح
فاروقی صاحب مجھے تو یہ غزل بہت اچھی لگی ہے۔اس بھٹی سے یہ کندن بن کر ہی نکلے گی

بھئی آپ کون سی بھٹی کا ذکر کر رہے ہین ............بھٹی بھی کئی قسموں کی ہوتی ہے..........اور ایک تو ذات بھی ہوتی ہے بھٹی......:grin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DA%AF%D9%88%D9%84%DB%92-%D8%AE%D8%A7%DA%A9-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%92.15552/