بحر رمل مثمن مشکول پر ... ایک غزل اصلاح کے لیے

کاشف اسرار احمد — ستمبر 29، 2014 2:59 شام
اس غزل پر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے...
اسے بحر رمل مثمن مشکول پر باندھا ہے .. اور کئی جگہ تسکین اوسط کو لیتے ہوئے
فعلات کو مفعول بھی لیا ہے ....
ترے رخ پہ رنگ بکھرے، کھلتے ہوئے کنول کے
جذبات رہ گئے سب، اپنے اتھل پتھل کے
ترے تیر نیم کش کا، نہ خطا ہوا نشانہ
گویا خوب مشق کر لی تھی، ہدف بدل بدل کے
لیتے مزہ تڑپ کا کچھ یاد میں کسی کی
مرے دل سے دیکھ لیتے، دل کو ادل بدل کے
پھولوں سے ارماں ہوتے، تتلی سی جستجو کے
جذبے تمہیں ستاتے، دل میں مچل مچل کے
کہا جب کہ "تم ہو ظالم" !، ثابت کیا یوں فورا ً
خوابوں کو ایڑیوں میں، کچلا مسل مسل کے
یا پھر ایسے ... پتہ نہیں کون سا بہتر ہے ۔۔
کہا جب کہ "تم ہو ظالم" !، ثابت کیا یوں فورا ً
میرے دل کو ایڑیوں سے، کچلا مسل مسل کے
کیا نرم نرم گال تھے، معصوم سی پری کے
چٹکی نہ لینے پائے، انگلی رہی پھسل کے
جو یہ جانتے ہیں، اس میں کچھ زاد رہ نہیں ہے
وہ رہ وفا میں رکھے ہیں، قدم بڑا سنبھل کے
وہ جو ہمسفر تھے اپنے ، وہی یار سب پرانے
وہ نکل بڑھے ہیں آگے، ارماں مرے کچل کے
ہم دور ہی رہے کچھ، جاہل کی محفلوں سے
روشن رکھے ہیں کاشف، دیے فکر اور عمل کے

سید کاشف
شکریہ .... نوازش ..
الف عین — اکتوبر 1، 2014 3:34 شام
مزمل شیخ بسمل سے پوچھا جائے بحر و اوزان کے بارے میں
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 1، 2014 4:22 شام
مزمل شیخ بسمل سے پوچھا جائے بحر و اوزان کے بارے میں

استاد جی بحر کا وزن ہے
فعِلاتُ فاعلاتن فعلاتُ فاعلاتن
اس میں بوقتِ مجبوری کسی بھی فعِلاتُ کو تسکینِ اوسط سے مفعولُ بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہاں اس کا بے جا استعمال غیر مستحسن ہے۔
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 2، 2014 10:33 صبح
آپ دونوں حضرات کے بیحد شکریہ ...
جناب شیخ مزمل بسمل صاحب اگر اس بے جا استعمال کی نشاندھی فرما دیں تو میں کوشش کروں کے وہ غلطی دوبارہ نہ ہو
انتہائی ممنون رہونگا ....
شکریہ ...
جزاک الله ...
ابن رضا — اکتوبر 2، 2014 10:38 صبح
آپ دونوں حضرات کے بیحد شکریہ ...
جناب شیخ مزمل بسمل صاحب اگر اس بے جا استعمال کی نشاندھی فرما دیں تو میں کوشش کروں کے وہ غلطی دوبارہ نہ ہو
انتہائی ممنون رہونگا ....
شکریہ ...
جزاک الله ...
جہاں جہاں آپ نے فعِلاتُ کو تسکینِ اوسط کے تحت مفعول باندھا ہے وہ بے جا استعمال ہے (یعنی جب الفاظ کی نشست و برخاست میں معمولی رددبدل سے اسی خیال کی ترسیل باآسانی ممکن ہو تو پھر اس سہولت کا استعمال بے جا ہی کہلائے گا)۔ اب آپ خود دیکھ لیجیے کے کہاں کہاں ایسا کیا ہے
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 2، 2014 11:03 صبح
بہت بہت شکریہ ابن رضا صاحب ...
میں اس میں غور کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کے کس حد تک اس خامی کو دور کر سکتا ہوں ..
جزاک الله ...

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D8%B1%D9%85%D9%84-%D9%85%D8%AB%D9%85%D9%86-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%88%D9%84-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92.77863/