بدنصیبی نے پلٹ کر نہیں دیکھا مجھ کو

ابن رضا — ستمبر 14، 2014 7:32 شام
:start:
گل ہائے مدحت


یاد آتا ہے وہ پُر نور نظارہ مجھ کو
پھر بُلا لیجے مدینےمرے آقا:pbuh: مجھ کو
زندگی بھر نہ سرور ایسا کہیں اور آیا
درِ مدنی میں ہےجس قدر آیا مجھ کو
درد جھولی میں شب وروز مری رہتے تھے
شاہِ بطحا :pbuh:سے ملا سب کا مداوا مجھ کو
چوم لی فرطِ محبت سے جو میں نے جالی
پھر زمانے نے عقیدت سے ہے چوما مجھ کو
اب کوئی اوریہاں کیا مجھے دے سکتا ہے
چاکری آپ:pbuh: کی جو مل گئی شاہا :pbuh:مجھ کو
پار لگ جائے مری ڈوبتی ہوئی کشتی
روزِ محشر بھی جو مل جائے یہ ملجا مجھ کو
حاضری جب سےملی ہے درِآقا:pbuh: کی رضا
بدنصیبی نے پلٹ کر نہیں دیکھا مجھ کو
الف عین — ستمبر 15، 2014 6:09 شام
بہت خوب۔ آخری شعر تو سبحان اللہ۔
البتہ ڈوبی کشتی تو پار نہیں لگائی جا سکتی نا، ڈوبتی ہوئی کشتی لگائی جا سکتی ہے۔
ثامر شعور — ستمبر 15، 2014 6:22 شام
سبحان اللہ!
ابن رضا — ستمبر 15، 2014 7:47 شام
بہت خوب۔ آخری شعر تو سبحان اللہ۔
البتہ ڈوبی کشتی تو پار نہیں لگائی جا سکتی نا، ڈوبتی ہوئی کشتی لگائی جا سکتی ہے۔
نوازش استادِ محترم حوصلہ افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں. مدینے کی پُرنور فضاؤں کا یہ ذاتی مشاہدہ تھا جو واپس آ کر رقم کیا ہے.
ابن رضا — ستمبر 16، 2014 4:16 صبح
جزاک اللہ خیرا. پسندآوری کا شکریہ
محمداحمد — ستمبر 16، 2014 6:59 صبح
سبحان اللہ۔
بہت خوب ابن رضا بھائی ۔
ابن رضا — ستمبر 16، 2014 10:31 صبح
سبحان اللہ۔
بہت خوب ابن رضا بھائی ۔
جزاکم اللہ خیرا
پسند آوری کا شکریہ محمد احمد بھائی
سید ذیشان — ستمبر 16، 2014 1:36 شام
بہت خوب۔
قیصرانی — ستمبر 16، 2014 1:46 شام
جزاک اللہ :)
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 16، 2014 4:45 شام
سبحان اللہ۔ بہت خوب
ابن رضا — ستمبر 16، 2014 6:29 شام


سبحان اللہ۔ بہت خوب
پسند آوری اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ. شادوآباد رہیے.
عمراعظم — ستمبر 16، 2014 7:06 شام
بہت خوب ابن رضا صاحب۔ جذب و عقیدت میں ڈوبے اشعار سے روشناس کرانے کا شکریہ۔
ہر اک ذرہ ستارہ صفت نہ ہو جاتا
یہ خاک حاصلِ کون و مکاں نہ ہو جاتی
اگر حضور کا سایہ زمیں پہ پڑ جاتا
تو یہ تمام زمیں آسماں نہ ہو جاتی
ابن رضا — ستمبر 17، 2014 4:17 صبح
بہت خوب ابن رضا صاحب۔ جذب و عقیدت میں ڈوبے اشعار سے روشناس کرانے کا شکریہ۔
ہر اک ذرہ ستارہ صفت نہ ہو جاتا
یہ خاک حاصلِ کون و مکاں نہ ہو جاتی
اگر حضور کا سایہ زمیں پہ پڑ جاتا
تو یہ تمام زمیں آسماں نہ ہو جاتی
نوازش محترمی
کاشف اسرار احمد — ستمبر 20، 2014 11:47 صبح
بہت عمدہ ۔۔ ماشا اللہ۔۔
ابن رضا — ستمبر 21، 2014 1:23 شام
بہت عمدہ ۔۔ ماشا اللہ۔۔
پسندآوری کا شکریہ. تاہم
منصبِ نعت گوئی کہاں دوستو
میری اوقات اتنی کہاں دوستو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%AF%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D9%BE%D9%84%D9%B9-%DA%A9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%DA%A9%D9%88.77564/