عینی خیال — ستمبر 24، 2012 8:28 صبح
دل نے کیا کیا خواب سجائے پھر تم کو بتلائے گے
ہم نے کیا کیا درد چھپائے پھر تم کو بتلائے گے
میٹھے میٹھے لفظ ہمیشہ نام تمہارے کرتے ہیں
کڑوے بول کیوں خود اپنائے پھر تم کو بتلائے گے
وقت ملا تو سوچنا تم بھی کیوں اتنے افسردہ ہیں
سارے منظر کیوں کملائے پھر تم کو بتلائے گے
ساری حاصل باتیں اچھی،ناحاصل کا رونا کیا
ناحاصل تڑپائے کیونکر پھر تم کو بتلائے گے
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 8:35 صبح
خوب زبردست ۔ واہ
عینی خیال — ستمبر 24، 2012 8:43 صبح
بہت شکریہ
محمد اظہر نذیر — ستمبر 24، 2012 8:47 صبح
بتلائیں گے ہونا چاہیے نہ عینی جی؟
بہت زبردست ہے ویسے
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 8:52 صبح
بتلائیں گے ہونا چاہیے نہ عینی جی؟
بہت زبردست ہے ویسے
املائی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں محترمہ سے۔

محمد اظہر نذیر — ستمبر 24، 2012 8:55 صبح
املائی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں محترمہ سے۔
جی وہی تو، میں خود بھی اکثر کر بیٹھتا
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 8:57 صبح
محمد اظہر نذیر — ستمبر 24، 2012 9:03 صبح
نہیں میں سمجھتا کہ یہ علم میں خیانت ہو گی، بتانا ضروری ہوتا نا جی؟
محمد اظہر نذیر — ستمبر 24، 2012 9:05 صبح
آپس کی بات ہے کہ
مزمل شیخ بسمل علم جتنا سکھانے سے بڑھتا، پڑھنے سے بالکل نہیں، میری گزارش ہے کہ میری کوئی بھی غلطی دیکھیں تو ضرور بتایا کیجیے از راہ کرم
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 9:06 صبح
نہیں میں سمجھتا کہ یہ علم میں خیانت ہو گی، بتانا ضروری ہوتا نا جی؟
نہیں جناب۔ اگر غالب کی اس بات پر عمل کیا جائے کہ:
کوئی بتلاؤ کے ہم بتلائیں کیا؟

تو گالیاں بھی مل جاتی ہیں اکثر

محمد اظہر نذیر — ستمبر 24، 2012 9:08 صبح
نہیں جناب۔ اگر غالب کی اس بات پر عمل کیا جائے کہ:
کوئی بتلاؤ کے ہم بتلائیں کیا؟

تو گالیاں بھی مل جاتی ہیں اکثر
دینے والا لینے والے کے ظرف پر نظر نہیں رکھتا، کیونکہ وہ تو ہوتا ہی تہی دامن ہے، صرف اللہ ہی بدلہ عطا کر سکتا ہے جی
عینی خیال — ستمبر 28، 2012 9:05 صبح
دراصل کام کرتے کرتے ٹائپ کرتی ہوں تو کچھ نہ کچھ غلط ہو جاتا ہے ،بحرحال بتانے کا شکریہ۔۔۔
ایم اے راجا — ستمبر 28، 2012 8:36 شام
بہت خوب
الف عین — ستمبر 29، 2012 6:37 صبح
بعد میں تفصیل سے دیکھتا ہوں