برائے اصلاح.....ذرا جو تم سے کلام ہوتا

عینی خیال — ستمبر 24، 2012 11:50 صبح
ذرا جو تم سے کلام ہوتا
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا
نہ ابگینوں میں نم اُترتا
نہ شوق دل کا تمام ہوتا
نہ ابرومیں دراڑھ آتی
نہ ساتھی میرا یہ جام ہوتا
تمھاری جھکتی ہوئی نظر کو
مری نظر کا سلام ہوتا
ذرا جو تم سے کلام ہوتا
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 12:44 شام
عمدہ. خوب. واہ.
احمد بلال — ستمبر 24، 2012 2:39 شام
اچھا کلام ہے۔ زبردست
احمد بلال — ستمبر 24، 2012 2:54 شام
البتہ تلفظ کی اصلاح کیے دیتا ہوں۔ ابرو اور آبرو دو مختلف الفاظ ہیں۔ ابرو آنکھوں کے اوپر کے بال ہوتے ہیں۔ اور آبرو کے معنی عزت ۔ اور دراڑھ کے آخر میں ھ غلط ہے۔ "دراڑ" صحیح ہے۔ البتہ وزن صحیح ہے۔ آبگینوں صحیح تلفظ ہے آ کے ساتھ۔
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا
"یہ کام " کس کی طرف اشارہ ہے؟
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 3:46 شام
البتہ تلفظ کی اصلاح کیے دیتا ہوں۔ ابرو اور آبرو دو مختلف الفاظ ہیں۔ ابرو آنکھوں کے اوپر کے بال ہوتے ہیں۔ اور آبرو کے معنی عزت ۔ اور دراڑھ کے آخر میں ھ غلط ہے۔ "دراڑ" صحیح ہے۔ البتہ وزن صحیح ہے۔ آبگینوں صحیح تلفظ ہے آ کے ساتھ۔
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا
"یہ کام " کس کی طرف اشارہ ہے؟

یہ تو ساری ریٹنگز واپس آگئیں :D
ناعمہ عزیز — ستمبر 24، 2012 5:00 شام
بہت اچھے :)
الف عین — ستمبر 25، 2012 4:29 صبح
کاپی کر رہا ہوں، انشاء اللہ جلد ہی اصلاح کے ساتھ حاضر ہوں گا
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 4:35 صبح
یہ تو ساری ریٹنگز واپس آگئیں :D

پھر کیا ہوا، مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے میرے ہی دھاگے پہ کہا تھا کہ
بحر اور عروضی غلطیاں ایک طرف لیکن واقعی تھوڑا کہنا اچھا کہنا بہتر ہے بنسبت زیادہ کہنا اور بھدّا کہنے سے.​
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 4:36 صبح
بہت پیارا کلام ہے۔
داد قبول کریں۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 25، 2012 8:10 صبح
پھر کیا ہوا، مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے میرے ہی دھاگے پہ کہا تھا کہ
بحر اور عروضی غلطیاں ایک طرف لیکن واقعی تھوڑا کہنا اچھا کہنا بہتر ہے بنسبت زیادہ کہنا اور بھدّا کہنے سے.​
میں نے تو کچھ کہا ہی نہیں اس کلام پر :unsure:
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 8:13 صبح
میں نے تو کچھ کہا ہی نہیں اس کلام پر :unsure:

مزمل بھائی اب آپ اس بات کو سنجیدگی سے مت لیجئے گا ، میں نے تو بس ویسے ہی جب بلال بھائی کچھ الفاظ کا تلفظ بتایا تھا اور جب آپ نے اس پہ کہا تھا کہ "ساری ریٹنگز واپس آ گئیں" تو میں نے تو بس میں تو ویسے ہی تو لکھ تو دیا تھا۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 25، 2012 8:26 صبح
مزمل بھائی اب آپ اس بات کو سنجیدگی سے مت لیجئے گا ، میں نے تو بس ویسے ہی جب بلال بھائی کچھ الفاظ کا تلفظ بتایا تھا اور جب آپ نے اس پہ کہا تھا کہ "ساری ریٹنگز واپس آ گئیں" تو میں نے تو بس میں تو ویسے ہی تو لکھ تو دیا تھا۔

ارے نہیں بھیا۔ میں کبھی سنجیدہ نہیں ہوتا۔ میں تو سنجیدہ باتیں بھی مذاق میں کر دیتا ہوں۔ لیکن سامنے والا ضرور سنجیدہ ہوجاتا ہے۔ :grin:
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 8:28 صبح
ارے نہیں بھیا۔ میں کبھی سنجیدہ نہیں ہوتا۔ میں تو سنجیدہ باتیں بھی مذاق میں کر دیتا ہوں۔ لیکن سامنے والا ضرور سنجیدہ ہوجاتا ہے۔ :grin:

چلیں اب چھوڑ بھی دیں اس پرانی بات کو۔
eat, drink and be merry.
الف عین — اکتوبر 2، 2012 3:51 صبح
ذرا جو تم سے کلام ہوتا​
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا​

//درست
نہ آبگینوں میں نم اُترتا
نہ شوق دل کا تمام ہوتا
نہ آبرو میں دراڑ آتی
نہ ساتھی میرا یہ جام ہوتا
÷÷ نہ میرا ساتھی یہ جام ہوتا
تمھاری جھکتی ہوئی نظر کو
مری نظر کا سلام ہوتا
//درست
محض تلفظ اور املا کی درستگی کر دی ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B0%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D9%88-%D8%AA%D9%85-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.54699/