برائے اصلاح....تو پھر اظہار مت کرنا

عینی خیال — ستمبر 25، 2012 10:54 صبح
جہاں ایسا لگے تم کو
محبت مل نہیں سکتی
وہاں اظہار مت کرنا
وہاں اقرار مت کرنا
کہ یہ جذبوں کی باتیں ہیں
جو وابستہ ہیں دھڑکن سے
سو،ان سے کیھلنے کا حق
کسی کو بھی نہیں ہوتا
کسی کا دل جو ٹوٹے گا
تو یہ بھی ذھن میں رکھنا
کہ سینے میں تمہارے بھی
تمہارا دل دھڑکتا ہے
سو جب ایسا لگے تم کو
محبت مل نہیں سکتی
تو پھر اظہار مت کرنا
کھبی اقرار مت کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔
جنید اقبال — ستمبر 25، 2012 11:01 صبح
بہت خوب
عینی خیال — ستمبر 25، 2012 11:06 صبح
شکریہ
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 25، 2012 8:07 شام
زبردست۔ واہ۔
الف عین — ستمبر 26، 2012 4:05 صبح
درست ہے نظم۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
عینی خیال — ستمبر 28، 2012 8:30 صبح
پسندیدگی کا شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AA%D9%88-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7.54749/