برائے اصلاح...ایک شعر

عینی خیال — ستمبر 24، 2012 8:35 صبح
اُس کے جانے کا تقاضہ تھابھلانا اس کو
ہم نے کیوں آنکھ کے پانی میں سنبھلا اُس کو
جس طرح خود کو الگ کر لیا اس نے جاناں
ہم نے بھی کیوں نہ کبھی دل سے نکالااُس کو
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 24، 2012 8:37 صبح
بہت خوب۔
احمد بلال — ستمبر 24، 2012 3:12 شام
تجویز، اصلاح
اُس کے جانے کا تقاضا تھابھلانا اس کو​
ہم نے کیوں آنکھ کے پانی میں سنبھالا اُس کو​
جس طرح خود کو الگ کر لیا اس نے جاناں ("ہم سے" یا تخلص ڈال دیں" عینی" )
ہم نے بھی کیوں نہ کبھی دل سے نکالااُس کو​
الف عین — ستمبر 25، 2012 2:58 صبح
سنبھالا کو عینی سنبھلا لکھ گئی ہیں یقیناً۔
جاناں کا لفظ سے اتفاق ہے مجھے کہ زائد ہے، اس کی جگہ بلال کی اصلاح بہتر ہے
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 4:39 صبح
ایک بے تکا سا سوال اس مصرع کے متعلق کہ
جس طرح خود کو الگ کر لیا اس نے جاناں
اس میں جو "جاناں" کا لفظ ہے، میں نے کئی دھاگے دیکھے ہیں جن میں میرے اپنے بھی ہیں، وہاں بھی یہی اصلاح کی گئی ہے کہ "جاناں" کو کسی اور لفظ سے بدلنا بہترہے۔
کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس لفظ کو شعر میں لانے کے لئے کوئی خاص مہارت چاہیے؟
یا کوئی اور وجہ ہے۔
یہ لفظ تو بے انتہا خوبصورت لفظ ہے۔
الف عین — ستمبر 25، 2012 5:00 صبح
درست ہے کہ یہ لفظ خوبصورت ہے، لیکن اس کا استعمال خوبصورت نہیں۔ یہاں یہ بھرتی کا ہے جو تقطیع کی ضرورت کے لئے لایا گیا ہے۔ یوں بھی محبوب کے لئے غائب کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے، پھر یہ تخاطب کیوں؟
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 5:02 صبح
درست ہے کہ یہ لفظ خوبصورت ہے، لیکن اس کا استعمال خوبصورت نہیں۔ یہاں یہ بھرتی کا ہے جو تقطیع کی ضرورت کے لئے لایا گیا ہے۔ یوں بھی محبوب کے لئے غائب کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے، پھر یہ تخاطب کیوں؟

زبردست استادِ محترم
اب بات سمجھ میں آ گئی ہے اور اس مصرع پہ دوبارہ غور کیا تو واقعی "جاناں" کی جگہ بلال بھائی کا مشورہ سو فیصد درست ہے۔
عینی خیال — ستمبر 25، 2012 6:17 صبح
آپ سب کے قیمتی مشوروں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
احمد بلال — ستمبر 25، 2012 6:36 صبح
ایک بے تکا سا سوال اس مصرع کے متعلق کہ
جس طرح خود کو الگ کر لیا اس نے جاناں
اس میں جو "جاناں" کا لفظ ہے، میں نے کئی دھاگے دیکھے ہیں جن میں میرے اپنے بھی ہیں، وہاں بھی یہی اصلاح کی گئی ہے کہ "جاناں" کو کسی اور لفظ سے بدلنا بہترہے۔
کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس لفظ کو شعر میں لانے کے لئے کوئی خاص مہارت چاہیے؟
یا کوئی اور وجہ ہے۔
یہ لفظ تو بے انتہا خوبصورت لفظ ہے۔
اس شعر میں بدلنے کی وجہ یہ ہے کہ" اُس " محبوب کی طرف اشارہ ہے اور غائب کے لیے استعمال ہوتا ہے اور پھر جاناں کہہ کر مخاطب بھی کیا جا رہا ہے ۔ لہذا گرائمر کی رو سے دو تضاد چیزیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ یہ اس صورت میں درست ہو سکتا ہے جب اس سے مراد کوئی اور ہو اور جاناں کوئی اور یعنی دو محبوب ہوں۔
محمد بلال اعظم — ستمبر 25، 2012 7:30 صبح
اس شعر میں بدلنے کی وجہ یہ ہے کہ" اُس " محبوب کی طرف اشارہ ہے اور غائب کے لیے استعمال ہوتا ہے اور پھر جاناں کہہ کر مخاطب بھی کیا جا رہا ہے ۔ لہذا گرائمر کی رو سے دو تضاد چیزیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ یہ اس صورت میں درست ہو سکتا ہے جب اس سے مراد کوئی اور ہو اور جاناں کوئی اور یعنی دو محبوب ہوں۔

بہت بہت شکریہ بلال بھائی۔
آپ نے اور استادِ محترم نے میرا مسئلہ حل کر دیا اور عینی خیال صاحبہ کا بھی شکریہ کہ ان کے دھاگے کی بدولت میری کنفیوژن رفو چکر ہو گئی۔
محمد بلال اعظم — ستمبر 26، 2012 4:07 صبح
زبردست استادِ محترم
اب بات سمجھ میں آ گئی ہے اور اس مصرع پہ دوبارہ غور کیا تو واقعی "جاناں" کی جگہ بلال بھائی کا مشورہ سو فیصد درست ہے۔

آپ کی ریٹنگ سر آنکھوں پہ مگرگستاخی معاف استادِ محترم کہ مجھے نا پسند کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔
اگر میں نے کوئی غلط بات کہہ دی تھی تو میں معذرت طلب کرتا ہوں۔
الف عین — ستمبر 27، 2012 2:26 صبح
ناپسند؟ ناطقہ سر بگریباں ہے۔۔۔ یہ تم نے کیسے کہہ دیا؟
محمد بلال اعظم — ستمبر 27، 2012 4:15 صبح
ناپسند؟ ناطقہ سر بگریباں ہے۔۔۔ یہ تم نے کیسے کہہ دیا؟

استادِ محترم جواب نمبر 7 یہ ہے
"زبردست استادِ محترم
اب بات سمجھ میں آ گئی ہے اور اس مصرع پہ دوبارہ غور کیا تو واقعی "جاناں" کی جگہ بلال بھائی کا مشورہ سو فیصد درست ہے۔"
یہاں نا پسند کی ریٹنگ ہے، مجھے تو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ کس بات پہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.54689/