برائے اصلاح

توقیر عالم — فروری 25، 2018 6:32 شام
رسمِ الفت نبھاتا ہی نہیں کوئی
اب سرِ طور جاتا ہی نہیں کوئی
بے خطر آتشِ نمرود میں جانا
اب ادا یہ دکھاتا ہی نہیں کوئی
جو امیدِ طلوعِ صبح ِ نو بنتی
ایسی آذاں سناتا ہی نہیں کوئی
سب لٹایا علی کے لال نے جیسے
راہِ حق میں لٹاتا ہی نہیں کوئی
منتظر سر زمینِ ہند ہے کب سے
اب مسیحا بھی آتا ہی نہیں کوئی
الف عین — مارچ 2، 2018 11:34 صبح
وزن سے خارج ہے اگر کوئی غیر مستعمل بحر ہے تو ممکن ہے درست ہو
توقیر عالم — مارچ 2، 2018 7:05 شام
وزن سے خارج ہے اگر کوئی غیر مستعمل بحر ہے تو ممکن ہے درست ہو
سر
مشاکل مسدس سالم
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن
استعمال کی ہے اور اکثر اس میں ہی لکھتا ہوں
الف عین — مارچ 4، 2018 3:30 صبح
سر
مشاکل مسدس سالم
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن
استعمال کی ہے اور اکثر اس میں ہی لکھتا ہوں
بہتر ہو کہ یہ عادت چھوڑ دیں۔ اور مستعمل بحور میں مشق کریں۔
آذاں غلط ہے اذاں کی جگہ۔
توقیر عالم — مارچ 4، 2018 10:24 صبح
بہتر ہو کہ یہ عادت چھوڑ دیں۔ اور مستعمل بحور میں مشق کریں۔
آذاں غلط ہے اذاں کی جگہ۔
جو امیدِ طلوعِ صبح ِ نو بنتی
وہ اذاں تو سناتا ہی نہیں کوئی
سر کیا اس کی وجہ جاننے کی جسارت کر سکتا ہوں ؟
محمد ریحان قریشی — مارچ 4، 2018 10:50 صبح
سر کیا اس کی وجہ جاننے کی جسارت کر سکتا ہوں ؟
مستعمل بحور ایک خاص موسیقیت کی حامل ہوتی ہیں جس کے باعث طبیعت انھیں بآسانی ادا کر کے لطف اندوز ہوتی ہے. غیر مستعمل بحور کا استعمال اپنے آپ سمیت ناقدین اور قارئین کو مشکل میں مبتلا کرنا ہے۔
توقیر عالم — مارچ 4، 2018 11:26 صبح
مستعمل بحور ایک خاص موسیقیت کی حامل ہوتی ہیں جس کے باعث طبیعت انھیں بآسانی ادا کر کے لطف اندوز ہوتی ہے. غیر مستعمل بحور کا استعمال اپنے آپ سمیت ناقدین اور قارئین کو مشکل میں مبتلا کرنا ہے۔
سب سے پہلے آپکی آمد سے دل خوش ہو گیا اس کے لیے شکریہ سر
آئندہ اس بات کا خاص خیال کیا جائے گا
سر اس غزل پر اس کے علاوہ بھی کوئی رائے ہو تو اور بھی خوشی ہو گی
الف عین — مارچ 5، 2018 9:52 صبح
رائے دینے کی اہلیت رکھنے والے بھی اس قسم کی بحور میں محض تقطیع کرتے کرتے بور ہو جائیں گے اور مفہوم کی کسی بڑی غلطی پر بھی نظر نہیں جا سکے گی۔ بس اسی لیے کہتا ہوں کہ مبتدی مستعمل بحور میں شاعری کریں اور تجربے برائے تجربہ کرنے والوں کے لیے چھوڑ دیں۔
توقیر عالم — مارچ 5، 2018 10:18 صبح
رائے دینے کی اہلیت رکھنے والے بھی اس قسم کی بحور میں محض تقطیع کرتے کرتے بور ہو جائیں گے اور مفہوم کی کسی بڑی غلطی پر بھی نظر نہیں جا سکے گی۔ بس اسی لیے کہتا ہوں کہ مبتدی مستعمل بحور میں شاعری کریں اور تجربے برائے تجربہ کرنے والوں کے لیے چھوڑ دیں۔
بہتر سر
آئندہ خاص خیال رکھوں گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100309/