برائے اصلاح

عباس خار — اپریل 1، 2018 9:22 شام
السلام علیکم
ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
پھیل رہی ہے خبر آہستہ آہستہ
کہ بڑھ رہا ہے جبر آہستہ آہستہ
ذود سعی سے کوئی حیلہ کر اے درماں
بے اثر ہو رہا ہے اثر آہستہ آہستہ
یہ دخل اندازیاں بتاتی ہیں مجھے
کہ بن گئے ہو معتبر آہستہ آہستہ
چونکہ اثاثۂ رشک تھا اس لیے
گِر گیا میرا گھر آہستہ آہستہ
تغیرِسنگ ممکنات میں سے ہو
پھر گیا میرا سر آہستہ آہستہ
جن لمحات کی جاگیر تھا سایہ
برس گیا وہ ابر آہستہ آہستہ
خارؔ اُڑنے دے بڑی حسرتوں سے
آج نکلے ہیں پَر آہستہ آہستہ
الف عین — اپریل 2، 2018 11:15 صبح
عروض کی کچھ شد بد پیدا کر لیں۔ الفاظ کے تلفظ پر بھی غور کیا جائے ابر اور جبر میں 'ب' پر جزم ہے
عباس خار — اپریل 3، 2018 2:50 شام
حضور کس معیار کی ہے؟؟؟
الف عین — اپریل 3، 2018 4:45 شام
خیالات کا ابلاغ مکمل نہیں ہو رہا اس لیے کہنا مشکل ہے
عباس خار — اپریل 7، 2018 8:00 شام
جناب پنجابی ( شاہ مکھی) لغت کوئی ہو تو بتایے۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100736/