برائے اصلاح

توقیر عالم — اپریل 4، 2018 3:12 شام
عجب مجھ سے تجارت کر گیا تھا
مرے سب خواب غارت کر گیا تھا
نگاہیں یوں ملا کر وقتِ رخصت
نگاہوں سے شرارت کر گیا تھا
مرے چہرے پہ میرا عہدِ رفتہ
عیاں اپنی عبارت کر گیا تھا
نہ لوٹا خواب میں ، اک بار جس کو
میں چھونے کی جسارت کر گیا تھا
الف عین — اپریل 7، 2018 7:18 صبح
چاروں اشعار درست ہیں ماشاء اللہ
توقیر عالم — اپریل 7، 2018 7:25 صبح
چاروں اشعار درست ہیں ماشاء اللہ
استادِ محترم میری خوشی کی انتہا نہیں
آپ کے یہ الفاظ میرے لیے انعام سے کم نہیں
اللہ پاک سلامت رکھے آپکو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100787/