برائے اصلاح

ارشد چوہدری — اپریل 18، 2018 6:31 شام
ہے تجھ سے محبّت زمانے سے بڑھ کر
ہے دل میں عقیدت زمانے سے بڑھ کر
تُو محبوبِ رب ہے نہیں کوئی تجھ سا
ہے دنیا میں عزّت زمانے سے بڑھ کر
تُو آقا ہے میرا میں خادم ہوں تیرا
ہے میری تو قسمت زمانے سے بڑھ کر
میں عظمت پہ تیری تو قربان جاؤں
ہے تیری یہ رحمت زمانے سے بڑھ کر
ہے ارشد تو سرشار الفت میں تیری
ہے تیری یہ الفت زمانے سے بڑھ کر
الف عین — اپریل 19، 2018 7:08 صبح
یہ نعت ظاہر کر رہی ہے کہ مسائل پر کچھ قابو پا لیا ہے آپ نے۔
میں عظمت پہ تیری تو قربان جاؤں
ہے تیری یہ رحمت زمانے سے بڑھ کر
ہے ارشد تو سرشار الفت میں تیری
ہے تیری یہ الفت زمانے سے بڑھ کر
ان دونوں اشعار میں 'تو' بھرتی کا ہے، اس کے بغیر کوشش کریں جیسے
بڑائی پہ تیری میں قربان جاؤں
اور
محبت میں سرشار ہے تیری ارشد
باقی قابل قبول ہیں
ارشد چوہدری — اپریل 21، 2018 5:35 شام
بہت شکریہ جناب کچھ دن نہ لکھ سکتا التے ہاتھ کی سرجری ہے دعا کرین
الف عین — اپریل 22، 2018 4:43 صبح
اللہ سے دعا ہے کہ سرجری کامیاب رہے، لیکن یہ تو بتائیں کہ اس کی ضرورت کیوں پڑی؟
ارشد چوہدری — اپریل 22، 2018 3:55 شام
جورون کے درد کی وجہ سے گرفت کمزور تھی ۔ جمعرات 19 اپریل کو سرجری ہوئی ہے ابھی پلستر لگا ہوا ہے دائین ہاتھ سے لکھ رہا ہون اس لئے نون گنہ نہین لکھ سکتا۔ دعا کرین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100981/