برائے اصلاح

عمران سرگانی — جون 2، 2018 3:51 شام
سر الف عین اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کا درخواست ہے۔
بس جنوں کی آخری حد اور بس
ڈھلتا سورج موت کی زد اور بس
پیار تیری دسترس میں ہے بھی کیا
میل بھر کا رستہ سرحد اور بس
اور آگے ماں نہیں بڑھتے یہ ہاتھ
تیرے قدموں تک مرا قد اور بس
آرزو ہے بخش دو اپنے حضور
کام میرے سارے ہیں بد اور بس
اور نہیں اب، پھینک دو ردی میں سب
ملنے کی درخواست سو رد اور بس
ریت کے عمران پتلے ہیں سبھی
ایک اسکی ذات سرمد اور بس
عائد — جون 3، 2018 1:08 صبح
تیرے قدموں تک مرا قد اور بس
واہ واہ کیا اچھا ہے بہت سی داد قبول کیجیے
عمران سرگانی — جون 3، 2018 4:54 صبح
تیرے قدموں تک مرا قد اور بس
واہ واہ کیا اچھا ہے بہت سی داد قبول کیجیے
بہت شکریہ جناب۔۔۔ سلامت رہو۔۔۔
عمران سرگانی — جون 3، 2018 8:27 صبح
سر الف عین سر محمد تابش صدیقی سر محمد یعقوب آسی اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
الف عین — جون 3، 2018 9:34 صبح
حد اور رد کا درست تلفظ دال پر شد کے ساتھ ہے لیکن بول چال میں تشدید نہیں بولی جاتی۔ اس لیے قبول کیا جا سکتا ہے۔
عمران سرگانی — جون 3، 2018 10:04 صبح
حد اور رد کا درست تلفظ دال پر شد کے ساتھ ہے لیکن بول چال میں تشدید نہیں بولی جاتی۔ اس لیے قبول کیا جا سکتا ہے۔
اوکے سر۔۔۔ بہت شکریہ وقت دینے کا۔۔۔ اللہ آپکو خوشیوں سے نوازے۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.101681/