برائے اصلاح

ارشد چوہدری — اگست 9، 2018 7:08 شام
بحرِ متقارب مثمن سالم (فعولن فعولن فعولن فعولن )
محبّت کی راہوں پہ چلنا ہے لازم
ہے مشکل مگر یہ تو کرنا ہے لازم
---------------
محبّت کی یہ منزل آساں نہیں ہے
یہ مشکل ہے گھاٹی تو چڑھنا ہے لازم
----------------
محبّت ہو جس سے نبھاؤ اُسی سے
اُسی کے لئے پھر تو مرنا ہے لازم
--------------
ہیں اچھے بھی دنیا میں انساں بہت سے
اُنہیں کے تو رستے پہ چلنا ہے لازم
---------------
سبھی کو سبھی کچھ تو ملتا نہیں ہے
جو مل جائے اُس پر ہی رہنا ہے لازم
------------------
بُری بات کو تم زباں پر نہ لانا
ہوں باتیں اگر اچھی کہنا ہے لازم
-------------
ہےارشد کی دنیا وفا سے مزیّن
وفا کے ہی رستے میں مرنا ہے لازم
ارشد چوہدری — اگست 9، 2018 7:09 شام
الف عین
ارشد چوہدری — اگست 10، 2018 10:47 صبح
محمّد خلیل الرحمن
ارشد چوہدری — اگست 11، 2018 10:58 شام
@ الف عین
الف عین — اگست 13، 2018 6:08 صبح
'تو' بھرتی کا لفظ پے یہ کہہ چکا ہوں. اس قسم کے الفاظ سے وزن پورا کیا جا سکتا ہے مگر پھر شعر صرف تک بندی ہو کر رہ جاتی ہے
گھاٹی میں اترا جاتا ہے چڑھا نہیں
محمد تابش صدیقی — اگست 13، 2018 6:26 صبح
گھاٹی میں اترا جاتا ہے چڑھا نہیں
اتر گئے ہوں گے۔ اب مشکل سے باہر آنے کے لیے چڑھ رہے ہوں گے۔ :)
ازراہِ تفنن
ارشد چوہدری — اگست 13، 2018 10:37 شام
ہے مشکل چڑھائی تو چڑھنا ہے لازم
@ الف عین،محمّد تابش صدیقی
نوید ناظم — اگست 13، 2018 11:43 شام
سر الف عین اس میں قوافی "چل" اور "کر" ہیں نا جو کہ درست نہیں ہوں گے؟
ارشد چوہدری — اگست 14، 2018 2:33 صبح
آپ کا نقطہ بجا مگر تمام ( نا) پر ختم ہوتے ہیں مذید رہنمائی فرمائیں ۔اگر صحیح نہیں تو تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا
الف عین — اگست 15، 2018 5:17 صبح
قوافی کے بارے میں کئی بار لکھ چکا ہوں،اس بار شاید صرف نظر کر گیا.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.102730/