برائے اصلاح

منذر رضا — دسمبر 8، 2018 4:21 شام
السلام علیکم۔۔۔۔محفل کے واجب الاحترام اساتذہ سے اصلاح کی گزارش ہے۔۔۔۔
الف عین
محمد وارث
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی
محمد ریحان قریشی
ایک خم سے تو نہیں میرا گزارا ہوتا
ظرف ساقی کو مرا تم نے بتایا ہوتا
شبِ فرقت میں قیامت سی تھی گزری مجھ پر
ان کو میں نے یہ بتا کر نہ رلایا ہوتا
تم بھی اے یار! گریباں کو مرے دیکھتے چاک
دنیا میں کوئی بھی درزی جو نہ آیا ہوتا
غیر حالت سے مری، رازِ محبت کھل گیا
بزم میں ناوکِ مژگاں نہ چلایا ہوتا
ہائے دامن پہ مرے سرخ نشاں پڑ گئے ہیں
کاش آنکھوں سے مری خون نہ ٹپکا ہوتا
بے رخی ترکِ محبت کا اشارہ ہی تو تھی
ترک کر دیتے محبت جو یہ سمجھا ہوتا
گرمی بڑھ جاتی مئے ناب کی پھر اے ساقی!
جو نگاہوں سے بھی کچھ اس میں ملایا ہوتا
قتل کرنے کی نہ زحمت تجھے کرنی پڑتی
خود ہی مر جاتے جو ابرو کا اشارہ ہوتا
کارِ دنیا تری خاطر بھلا کر بیٹھے ہیں
کاش تو نے بھی کبھی دنیا کو بھلایا ہوتا
میں نے معشوق تجھے سمجھا تھا معبود نہیں!
میری پیشانی کو سجدے سے اٹھایا ہوتا
صبر کے مشورے سے تو بخدا بہتر تھا
مجھ کو ساقی نے مرے زہر پلایا ہوتا!
یوں تغافل کی روش تو نہ روا رکھتا وہ
اے یگانہ اگر اس نے تجھے چاہا ہوتا!
شکریہ!
الف عین — دسمبر 8، 2018 4:38 شام
کئی حروف کا گرنا ناگوار گزر رہا ہے الفاظ بدل کر پھر کوشش کریں جیسے
ظرف ساقی کو مرا تم نے بتایا ہوتا
کو
تم نےساقی کو مرا ظرف بتایا ہوتا
زیادہ رواں ہے
یہ بحر سے خارج ہیں
غیر حالت سے مری، رازِ محبت کھل گیا
اور
کاش تو نے بھی کبھی دنیا کو بھلایا ہوتا
منذر رضا — دسمبر 8، 2018 4:41 شام
الف عین صاحب۔۔۔۔
کیا سے ایک حرفہ تقطیع نہیں ہو سکتا۔۔؟
شکریہ!
منذر رضا — دسمبر 10، 2018 4:02 صبح
یاسر شاہ
الف عین — دسمبر 10، 2018 4:53 صبح
الف عین صاحب۔۔۔۔
کیا سے ایک حرفہ تقطیع نہیں ہو سکتا۔۔؟
شکریہ!
مطلب 'کیا' کا 'کَ' تقطیع کیا جانا؟ ضرور کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ صورتوں میں نہیں، جیسے متصل الفاظ میں حروف کا اسقاط ہو
منذر رضا — دسمبر 10، 2018 5:04 صبح
الف عین صاحب
حضور میں (سے) کا پوچھنا چاہ رہا تھا۔۔۔
الف عین — دسمبر 10، 2018 5:52 صبح
اوہو میں نے سمجھنے میں غلطی کی
'سے' کی ے گرائی جا سکتی ہے
یاسر شاہ — دسمبر 10، 2018 7:07 شام
بھائی منذر !
آپ اس سے بہت بہتر لکھ سکتے ہیں -جیسے ماضی میں لکھتے بھی رہےہیں کہ دل خو د چاہتا ہے کوئی متبادل پیش کیا جائے -یعنی آپ کی آمد سے ہماری آمد منسلک ہوتی ہے- اب یہ ہے کہ بھرتی کے شعروں کی بھرمار ہے اور اصلاح و تنقید کرنا گویا بھرتی ہونا ہے فوج میں -میں فوجی نہیں بھائی -:-(
فقط
چراندی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.104590/