برائے اصلاح

Elif Mania — دسمبر 10، 2018 4:03 صبح
ضبط بے مثل ' حوصلے کمال رکھتا ہے
وہ اک شخص محبت لازوال رکھتا ہے
جانتا ہے وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوداگری کا شعار
خوشیاں بانٹ' درد خود سنبھال رکھتا ہے
رشک کر اٹھے آئینہ اسے سامنے پا کر
ایسا لا جواب حسن و جمال رکھتا ہے
کرتا نہیں گلہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔میری بے اعتنائی کا
ہوجائےخفاپھربھی رابطے بحال رکھتا ہے
زباں سے کہتا نہیں ہے۔۔۔۔۔کچھ بھی
نظروں میں سو سو سوال رکھتا ہے
بن جاتا ہے ڈھال زمانے کی سختیوں میں
اس قدر وہ "الف" ۔۔۔۔میرا خیال رکھتا ہے
#_بہ_قلم_خود
الف عین — دسمبر 10، 2018 5:54 صبح
کچھ عروض کی شدبد حاصل کرنے کی ضرورت ہے
Elif Mania — دسمبر 10، 2018 5:32 شام
کچھ عروض کی شدبد حاصل کرنے کی ضرورت ہے
رہنمائی فرمائیں ۔
الف عین — دسمبر 11، 2018 3:46 صبح
آسی بھائی اور عزیزی @محمداسامہ سرسری کی کتابیں ہی میری پرانی برقی کتابوں میں دیکھ لیں لنک میرے دستخط میں نیچے ہے
سید عاطف علی — دسمبر 11، 2018 4:59 صبح
سب سے پہلے بحر اور وزن کا ادراک کریں یہ شعر کے کیے از حد ضروری ہے اس کے بغیر کتنے ہی خوبصورت الفاظ ہوں اچھا شعرنہیں بنتا ۔
اس کے لیے الف عین صاحب کی رائے پر توجہ دیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.104612/