برائے اصلاح

راحیل اصغر — دسمبر 18، 2018 3:56 شام
کبھی میں سوچتا ہوں
اسے میں کچھ کہوں
کبھی میں سوچتا ہوں
میں چپ ہی رہوں
کبھی تو ہزار لمحے قربتوں کے
کبھی ہجر کا اک لمحہ
مہیت سب پر ہو جاتا ہے
یہ بارشوں کے موسم
مجھے اس کی یاد دلاتے ہیں
وہ ہو نہ ہو مجھے خیالوں میں
اس کے پاس لے جاتے ہیں
میں کیا ہوں اور کیسا ہوں
مجھے نہیں پتہ
وہ میری روح میں رہتا ہے
میں اس کی چاہ میں رہتا ہوں
ہر وقت جب ہی تو میں
گم سم سا رہتا ہوں
راحیل اصغر
سردار محمد نعیم — دسمبر 18، 2018 5:55 شام
محترم الف عین صاحب
الف عین — دسمبر 19، 2018 5:02 صبح
یہ تو نثری نظم ہے اور نثری نظم میں اصلاح کی ضرورت نہیں محض املا کے اصلاح کی ضرورت ہے
راحیل اصغر — دسمبر 19، 2018 5:54 صبح
جی شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.104733/