برائے اصلاح

آئی کے عمران — جولائی 20، 2019 3:10 شام
ٹھوکروں کا یہ اثر دل پر ہوا
ایک شیشہ تھا مگر پتھر ہوا
اشک آتے ہیں نہ آتا ہے لہو
ایک مدت سے نہ دیدہ تر ہوا
غیر کو آواز دی تجھ نام سے
نام تیرا یوں ہمیں ازبر ہوا
ہم سے ملنا ہو تو لو اس کا پتہ
اس کا کوچہ ہی ہمارا گھر ہوا
اب تری یادوں کے پھول اگتے نہیں
دل ہمارا آخرش بنجر ہوا
حل ہوا دیرینہ تھا اک مسئلہ
فون جب سے اپنا نامہ بر ہوا
آئی کے عمران — جولائی 21، 2019 3:28 صبح
الف عین سر
الف عین — جولائی 21، 2019 4:05 صبح
درست ہے غزل
آئی کے عمران — جولائی 21، 2019 9:42 صبح
بہت بہت شکریہ
بہت بہت نوازش

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107732/