برائے اصلاح

فیضان قیصر — نومبر 18، 2019 9:21 صبح
مجھکو اپنا خیال کرتی ہو
تم بھی کیا کیا کمال کرتی ہو
تم مجھے کتنا پیار کرتے ہو ؟
روز کیوں یہ سوال کرتی ہو؟

جب تمھیں یاد میں نہیں کرتا
ہائے کتنا وبال کرتی ہو
تم مری جان کتنی بھولی ہو
جھوٹ کو سچ خیال کرتی ہو
مجھ سے بے قدر آدمی کے لیے
خود کا جینا محال کرتی ہو
کرتی ہو بے وقوفیاں اکثر
ہاں مگر بے مثال کرتی ہو
تم پہ فیضان جاں چھڑکتا ہے
کچھ تو ایسا کمال کرتی ہو
فیضان قیصر — نومبر 18، 2019 9:22 صبح
الف عین سر
عظیم بھائی
الف عین — نومبر 19، 2019 6:20 صبح
باقی تو درست ہے غزل لیکن وبال کرنا درست محاورہ نہیں. وبال پیدا کرنا، کھڑا کرنا وغیرہ درست ہیں۔ اس قافیے کے شعر کو نکال ہی دو
فیضان قیصر — نومبر 19، 2019 7:10 صبح
باقی تو درست ہے غزل لیکن وبال کرنا درست محاورہ نہیں. وبال پیدا کرنا، کھڑا کرنا وغیرہ درست ہیں۔ اس قافیے کے شعر کو نکال ہی دو
شکریہ سر ۔ جب سر مجھے کسی لفظ کے استعمال کے حوالے سے کوئی شک ہوتا ہے تو میں پھر اس لفظ کے استعمال کے حوالے دوسرے شعراہ کے کلام سے مدد لے لیتا ہوں ۔ مندرجہ ذیل شعر میں وبال کا استعمال صحیح سمجھیں یا غلط
خوشی سے گزرے یہ سب کے لئے تو اچھا ہے
یہ زندگی ہے اسے بھی وبال مت کرنا
الف عین — نومبر 20، 2019 5:13 صبح
شکریہ سر ۔ جب سر مجھے کسی لفظ کے استعمال کے حوالے سے کوئی شک ہوتا ہے تو میں پھر اس لفظ کے استعمال کے حوالے دوسرے شعراہ کے کلام سے مدد لے لیتا ہوں ۔ مندرجہ ذیل شعر میں وبال کا استعمال صحیح سمجھیں یا غلط
خوشی سے گزرے یہ سب کے لئے تو اچھا ہے
یہ زندگی ہے اسے بھی وبال مت کرنا

مجھے تو یہ بھی غلط لگ رہا ہے، دوسرے احباب کیا کہتے ہیں,؟
فیضان قیصر — نومبر 20، 2019 11:47 صبح
مجھے تو یہ بھی غلط لگ رہا ہے، دوسرے احباب کیا کہتے ہیں,؟
سر دوسرے احباب کی رائے کا تو مجھے نہیں پتہ مگر آپ کی رائے کو سند جانتے ہوئے وبال کے اس طرح استعمال کو غلط سمجھ لیتا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109226/