برائے اصلاح

فیضان قیصر — دسمبر 17، 2019 10:28 صبح
حال جیسا بھی ہے دل کا تو کیا کریں
کیا ضروری ہے سب کو سنایا کریں
غم گساری کسی کے بھی بس میں نہیں
کس لیے غم گساروں سے الجھا کریں
آپ سے کرتی ہے میری وحشت حسد
آپ کتنا ضروری ہیں سمجھا کریں
روز یہ سوچتے دن گزر جاتا ہے
زندگی کس طرح سے گزارا کریں
دیکھیے گا یہ دروازے پر کون ہے
کوئی اپنا اگر ہو تو چلتا کریں
آج کل میں کسی سے نہیں مل رہا
آپ بھی مجھ سے ملنے نہ آیا کریں
علم حاصل کیا ہے تو فیضان اب
آگہی کی اذیت گوارا کریں
فیضان قیصر — دسمبر 17، 2019 10:29 صبح
الف عین سر
الف عین — دسمبر 18، 2019 5:05 صبح
مطلع میں 'تو' کا طویل کھنچنا
اگلے اشعار میں بھی بس' کا تنافر، *کرتی ہے' گزرتا ہے' میں ی/ا کا گرنا نا گوار ہے
آخری تینوں اشعار درست ہیں
فیضان قیصر — دسمبر 18، 2019 10:09 صبح
مطلع میں 'تو' کا طویل کھنچنا
اگلے اشعار میں بھی بس' کا تنافر، *کرتی ہے' گزرتا ہے' میں ی/ا کا گرنا نا گوار ہے
آخری تینوں اشعار درست ہیں
بہت شکریہ سر پہلا والا مصرع اگر یوں کہیں تو
حال دل کا جو ہے سو وہ ہے کیا کریں ؟
فیضان قیصر — دسمبر 19، 2019 11:03 صبح
الف عین سر
الف عین — دسمبر 20، 2019 9:32 صبح
بہت شکریہ سر پہلا والا مصرع اگر یوں کہیں تو
حال دل کا جو ہے سو وہ ہے کیا کریں ؟
ٹھیک ہے
فیضان قیصر — دسمبر 20، 2019 3:10 شام
شکریہ سر -
فیضان قیصر — دسمبر 23، 2019 10:38 صبح
سر یہ دیکھ لیجیے تبدیل کرکے یوں کیے ہیں
بیشتر دن گزارے ہیں یہ سوچتے
زندگی کس طرح سے گزارا کریں
آپ سے ہے مری وحشتوں کو حسد
آپ کتنا ضروری ہیں سمجھا کریں
فیضان قیصر — دسمبر 23، 2019 10:38 صبح
الف عین
الف عین — دسمبر 24، 2019 4:43 صبح
درست ہیں یہ اشعار
فیضان قیصر — دسمبر 24، 2019 6:50 صبح
بہت شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109601/