ابن القعقاع — مارچ 30، 2020 10:57 شام
بحرِ متدارک مربع فعلن
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
ہر جا ساون کیف و مستی
جب سے دیکھی ہے وہ ہستی
دیکھو تو یہ کس کا گھر ہے
جو بھی جائے ناگن ڈستی
اس سے آگے جاٶں کیسے
ان کے پیچھے اونچی ہستی
تجھ ہی سے ہیں جگمگ جگمگ
قریہ قریہ بستی بستی
آیا ہوں پر جاٶں کیسے
جنت مجھ پر طعنے کستی
دل کا دریا کیسے روکوں
چپ ہونے پر آنکھیں رستی
دوزخ کے بھی کیا ہیں قاضی
جتنا دھوکا اتنی پستی
دھک دھک سے دل پھٹ نہ جائے
یاسر یہ ہے ان کی بستی
۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔
یاسر علی یاسر
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 31، 2020 2:41 صبح
یاسر بھائی!
دل کا دریا کیسے روکوں
چپ ہونے پر آنکھیں رستی
کیا آپ نے ر کسرہ کے ساتھ "رِستی" باندھا ہے؟
باقی بحر تو درست لگتی ہے!
الف عین — مارچ 31، 2020 5:11 صبح
رستی تو قافیہ غلط ہی ہے
کچھ مصرعے الفاظ یا ترتیب بدلنے سے بہتر ہو سکتے ہیں
ہر جا ساون کیف و مستی
جب سے دیکھی ہے وہ ہستی
... ساون غیر متعلق لگتا ہے۔ اسے بھی کسی غیر مرئی شے سے بدل دیا جائے تو بہتر ہے، جیسے خوشبو
دیکھو تو یہ کس کا گھر ہے
جو بھی جائے ناگن ڈستی
.. دیکھو تو... کی معنویت واضح نہیں
اس سے آگے جاٶں کیسے
ان کے پیچھے اونچی ہستی
... اس سے کیا مراد ہے؟
تجھ ہی سے ہیں جگمگ جگمگ
قریہ قریہ بستی بستی
... تجھ ہی... اچھا نہیں لگتا
تجھ سے روشن، جگمک جگمگ
آیا ہوں پر جاٶں کیسے
جنت مجھ پر طعنے کستی
.. ٹھیک
دل کا دریا کیسے روکوں
چپ ہونے پر آنکھیں رستی
.. بات ہو چکی
دوزخ کے بھی کیا ہیں قاضی
جتنا دھوکا اتنی پستی
جتنی بلندی اتنی ہستی تو محاورے کے مطابق ہو گا، لیکن دھوکا اور پستی میں ربط؟ پھر اس کا پہلے مصرع سے تعلق؟
دھک دھک سے دل پھٹ نہ جائے
یاسر یہ ہے ان کی بستی
.. ٹھیک
ابن القعقاع — مارچ 31، 2020 10:25 صبح

نوازش ،
فی الوقت صرف ابحار و اوزان کو قاٸم رکھنے کی مشق جاری ہے ۔
ویسے یہ رستی کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں آیا
یہ تو قافیہ کے اصولوں پر پورا اترتا ہے شاید
ابن القعقاع — مارچ 31، 2020 10:29 صبح
یاسر بھائی!
کیا آپ نے ر کسرہ کے ساتھ "رِستی" باندھا ہے؟
باقی بحر تو درست لگتی ہے!
اپنی طرف سے تو ر فتحہ استعمال کیا ہے ،
آپ شاید درست ہوں ،
کیوں استاد کی عدم دستیابی کی بنا پر
تمام غزلوں میں ایسی ہی اغلاط ہوسکتی ہیں ۔
سید عاطف علی — مارچ 31، 2020 11:32 صبح
جنت اور ناگن والے مصرع کچھ نامکمل سے نہیں لگ رہے ؟
الف عین — اپریل 1، 2020 4:37 صبح
زخم رِستا ہے، رِسنا درست فعل ہے یعنی ر مکسور۔ مفتوح رستی بے معنی ہے
ابن القعقاع — اپریل 4، 2020 8:16 صبح
زخم رِستا ہے، رِسنا درست فعل ہے یعنی ر مکسور۔ مفتوح رستی بے معنی ہے
جزاکم اللہ خیرا
ابن القعقاع — اپریل 4، 2020 8:18 صبح
جنت اور ناگن والے مصرع کچھ نامکمل سے نہیں لگ رہے ؟
میں کچھ سمجھا نہیں حضور ۔۔۔۔۔۔؟
الف عین — اپریل 5، 2020 6:19 صبح
جنت والے شعر سے
سید عاطف علی کی کیا مراد ہے، وہ تو نہیں کہہ سکتا لیکن ناگن والا مصرع 'ہے' کے بغیر نا مکمل ہے
سید عاطف علی — اپریل 5، 2020 6:27 صبح
جنت والے شعر سے
سید عاطف علی کی کیا مراد ہے، وہ تو نہیں کہہ سکتا لیکن ناگن والا مصرع 'ہے' کے بغیر نا مکمل ہے
جنت والا مصرع بھی اسی طرح مجھے "ہے" کا متقاضی لگا ۔
الف عین — اپریل 5، 2020 7:17 صبح
اوہو، یہ شعر ہی مجھ سے صرف نظر ہو گیا تھا بلکہ سرسری طور سے دیکھنے پر 'جنت' لفظ ہی نظر نہیں آیا!
ابن القعقاع — اپریل 5، 2020 9:38 صبح
اوہو، یہ شعر ہی مجھ سے صرف نظر ہو گیا تھا بلکہ سرسری طور سے دیکھنے پر 'جنت' لفظ ہی نظر نہیں آیا!
دراصل بحر ٹوٹ رہی تھی ،
اگر آپ کہیں لگا دیں تو مشکور ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔
الف عین — اپریل 6، 2020 7:36 صبح
دراصل بحر ٹوٹ رہی تھی ،
اگر آپ کہیں لگا دیں تو مشکور ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔
اچھا تو نہیں لیکن ایک ممکنہ صورت یہ ہے
جنت مجھ پر طنز ہے کستی
ابن القعقاع — اپریل 14، 2020 10:29 شام
اچھا تو نہیں لیکن ایک ممکنہ صورت یہ ہے
جنت مجھ پر طنز ہے کستی
جزاکم اللہ خیرا
شمشاد خان — مئی 11، 2020 6:56 شام
ابن القعقاع اردو محفل میں خوش آمدید۔
تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔
یہ رہا تعارف کا زمرہ
ابن القعقاع — مئی 29، 2020 2:46 شام
ابن القعقاع اردو محفل میں خوش آمدید۔
تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔
یہ رہا تعارف کا زمرہ
نوازش ،
ویسے اس فورم کو ہم ابھی تک سمجھنے سے قاصر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید کچھ عرصہ میں عادت ہوجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر انشاء اللہ گفتگو میں آسانی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔