برائے اصلاح

Muhammad Ishfaq — اپریل 12، 2020 6:34 صبح
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
گلیوں میں پھرتی ہے اِس طرح زندگی
سانس لے آخری جِس طرح زندگی
ایک اَن دیکھے دُشمن سے لڑ رہی ہے
دُور تک چلے گی کِس طرح زندگی
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 8:12 صبح
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
گلیوں میں پھرتی ہے اِس طرح زندگی
سانس لے آخری جِس طرح زندگی
ایک اَن دیکھے دُشمن سے لڑ رہی ہے
دُور تک چلے گی کِس طرح زندگی
صرف دوسرا مصرع بحر میں ہے ورنہ باقی تینوں مصرعوں میں گڑبڑ ہے
سانس لے آخری جِس طرح زندگی
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 12، 2020 1:20 شام
ایک اَن دیکھے دُشمن سے لڑ رہی ہے
دُور تک چلے گی کِس طرح زندگی
ایک ان دیکھے دشمن سے ہے لڑرہی
چل سکے دور تک کس طرح زندگی
اگرچہ مفہوم کے حوالے سے اب بھی ابہام باقی ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 2:07 شام
ایک ان دیکھے دشمن سے ہے لڑرہی
چل سکے دور تک کس طرح زندگی
اگرچہ مفہوم کے حوالے سے اب بھی ابہام باقی ہے۔
اچھی صلاح دی ہے جناب۔
Muhammad Ishfaq — اپریل 12، 2020 4:45 شام
پھرتی ہے آج کل اِس طرح زندگی
سانس لے آخری جِس طرح زندگی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.111216/