برائے اصلاح

ذیشان لاشاری — اپریل 14، 2020 11:30 صبح
یہ غزل میرے ایک عزیز نے لکھی ہے اور اصلاح چاہی ہے۔۔میرے لیے محترم ہیں۔۔ مہربانی فرما کر کوئی استاد اصلاح فرما دیں اس غزل کی
بسمل کو شب کا روگ تڑپ صبح نور کی
غالب نے کوئی بات یہاں پر ضرور کی
مانا سبھی کا ذوقِ نظر ہے جدا جدا
پھر بھی چلو کہ سیر کریں کوہ طور کی
فردا کی فکر ہے تو کر امروز جستجو
اور یہ بھی سوچ رکھ کہ یہ منزل ہے دور کی
خلدِ بریں کا شوق ہے عرفانِ ذات رکھ
باتیں سمجھ نہ پایا میں اس پر غرور کی
عارف تماشا کیا ہے سہل بول بولئے
پلے تو کوئی بات پڑے ذی شعور کی
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 14، 2020 11:43 صبح
یہ غزل میرے ایک عزیز نے لکھی ہے اور اصلاح چاہی ہے۔۔میرے لیے محترم ہیں۔۔ مہربانی فرما کر کوئی استاد اصلاح فرما دیں اس غزل کی
بسمل کو شب کا روگ تڑپ صبح نور کی
غالب نے کوئی بات یہاں پر ضرور کی
مانا سبھی کا ذوقِ نظر ہے جدا جدا
پھر بھی چلو کہ سیر کریں کوہ طور کی
فردا کی فکر ہے تو کر امروز جستجو
اور یہ بھی سوچ رکھ کہ یہ منزل ہے دور کی
خلدِ بریں کا شوق ہے عرفانِ ذات رکھ
باتیں سمجھ نہ پایا میں اس پر غرور کی
عارف تماشا کیا ہے سہل بول بولئے
پلے تو کوئی بات پڑے ذی شعور کی
خوبصورت غزل ۔ بہت سی داد پہنچا دیجیے۔
سید عاطف علی — اپریل 14، 2020 1:30 شام
خوبصورت غزل ۔ بہت سی داد پہنچا دیجیے۔
سہل کا تلفظ ٹھیک ہے ؟
الف عین — اپریل 14، 2020 3:48 شام
سہل کا تلفظ ٹھیک ہے ؟
بس وہی ایک فاش غلطی ہے
سید عاطف علی — اپریل 14، 2020 4:09 شام
میرے خیال میں مطلع اور دوسرے شعر کو اس طرح مربوط کرنا بھی کچھ اچھا نہیں ۔۔۔ بافی غزل تو البتہ اچھی ہے ۔
ذیشان لاشاری — اپریل 15، 2020 5:35 صبح
تمام اساتذہ کا بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.111389/