برائے اصلاح

ریحان احمد ریحانؔ — جولائی 27، 2020 1:52 شام
استادِ محترم الف عین سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل: و دگر احباب سے التماس ہے کہ برائے مہربانی بتائیں کہ یہ شعر درست ہے یا نہیں
گو سمجھ سے بالا تر ہے پیچ و تابِ زندگی
عشق سے ممکن ہے تفہیمِ نصابِ زندگی
سید عاطف علی — جولائی 27، 2020 2:00 شام
ریحان احمد ریحانؔ
شعر تو درست ہے ۔
سید عاطف علی — جولائی 27، 2020 2:13 شام
لیکن آپ کس لحاظ سے پوچھ رہے ہیں ؟
ریحان احمد ریحانؔ — جولائی 27، 2020 2:19 شام
لیکن آپ کس لحاظ سے پوچھ رہے ہیں ؟
میں پوچھ رہا تھا کہ مفہوم کے اعتبار سے یہ شعر درست ہے یا نہیں وزن تو مجھے ٹھیک ہی لگ رہا تھا
سید عاطف علی — جولائی 27، 2020 2:22 شام
میں پوچھ رہا تھا کہ مفہوم کے اعتبار سے یہ شعر درست ہے یا نہیں وزن تو مجھے ٹھیک ہی لگ رہا تھا
گو سمجھ سے بالا تر ہے پیچ و تابِ زندگی
بہتر ہے کہ بالا کا الف گرانے سے ہے کی ی گرادی جائے ۔
گو ہے بالا تر سمجھ سے پیچ و تابِ زندگی ۔
لیکن وہ بھی کوئی غلطی نہیں ۔
ریحان احمد ریحانؔ — جولائی 27، 2020 2:24 شام
گو سمجھ سے بالا تر ہے پیچ و تابِ زندگی
بہتر ہے کہ بالا کا الف گرانے سے ہے کی ی گرادی جائے ۔
گو ہے بالا تر سمجھ سے پیچ و تابِ زندگی ۔
لیکن وہ بھی کوئی غلطی نہیں ۔
جی عاطف بھائی بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.112613/