برائے اصلاح

سعد الیاس — اگست 19، 2020 1:49 شام
عرضی
اس اذیّت سے خدارا نہ گزارا جاؤں
پھر زمیں پر میں دوبارہ نہ اتارا جاؤں
گر نہیں دیتے مجھے میری خلافت میں اماں
پھر مری عرض ہے نائب نہ پکارا جاؤں
قطعہ
ہم سبھی تو کر رہے تھے حادثوں کی پرورش
ہو گئے ہیں اب جواں تو پوچھتے ہو کیا ہوا
آج تک تو نعمتیں ہی نعمتیں تھیں درمیاں
آزمائش آ گئی ہے اس برس تو کیا ہوا
محمد عبدالرؤوف — اگست 19، 2020 2:15 شام
اس اذیّت سے خدارا نہ گزارا جاؤں
پھر زمیں پر میں دوبارہ نہ اتارا جاؤں
گر نہیں دیتے مجھے میری خلافت میں اماں
پھر مری عرض ہے نائب نہ پکارا جاؤں
بہت خوب
سعد الیاس — اگست 19، 2020 3:02 شام
شکریہ
الف عین — اگست 20، 2020 5:45 صبح
پہلا قطعہ درست ہے لیکن دوسرے میں فارمیٹ بھی گربڑ ہے ردیف قافیہ غائب ہے
ہم خود ہی تو.....
میں خود کی دال کا وصال ی سے ہو گیا ہے اور ہ گر گئی ہے۔ ہ کو حرف علت کی طرح گرایا نہیں جا سکتا
خود ہی ہم تو... کر سکتے ہیں
سعد الیاس — اگست 20، 2020 11:03 صبح
پہلا قطعہ درست ہے لیکن دوسرے میں فارمیٹ بھی گربڑ ہے ردیف قافیہ غائب ہے
ہم خود ہی تو.....
میں خود کی دال کا وصال ی سے ہو گیا ہے اور ہ گر گئی ہے۔ ہ کو حرف علت کی طرح گرایا نہیں جا سکتا
خود ہی ہم تو... کر سکتے ہیں
درست فرمایا، آپ کی توجہ کا ممنون ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.112886/