برائے اصلاح

آئی کے عمران — اکتوبر 29، 2020 4:23 شام
السلام علیکم!
محترمی!
الف عین
محترمی!
محمّد احسن سمیع :راحل:
داغ دل پر لگا لیا میں نے
اور دامن بچا لیا میں نے
دل کی ویرانی بڑھ گئی تھی بہت
دشت کو گھر بنا لیا میں نے
سب کے لب پر تھی داستانِ غم
درد اپنا چھپا لیا میں نے
قیس کے بعد دشت ویراں تھا
سو اسے پھر بسا لیا میں نے
محمد احسن سمیع راحلؔ — اکتوبر 29، 2020 10:13 شام
اچھی غزل ہے عمران صاحب مگر 4 اشعار تو بہت کم ہیں. کم از کم 3 تو اور ہونے چاہئیں!
الف عین — اکتوبر 30، 2020 4:21 صبح
تیسرا شعر مجھے دو لخت لگ رہا ہے
آئی کے عمران — اکتوبر 30، 2020 6:31 صبح
اچھی غزل ہے عمران صاحب مگر 4 اشعار تو بہت کم ہیں. کم از کم 3 تو اور ہونے چاہئیں!
بہت بہت شکریہ،بہت نوازش
مزید اشعار کہنے کی کوشش کرتا ہو
آئی کے عمران — اکتوبر 30، 2020 6:34 صبح
تیسرا شعر مجھے دو لخت لگ رہا ہے
بہت بہت شکریہ۔
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اپنی داستانِ غم بیان کرہا ہے یہ دیکھ کر میں چپ ہو گیا یعنی اپنا غم چھپا لیا
اگر شعر یہ معانی نہیں دے رہا تو بدلنے کی کوشش کرتا ہوں یا نکال دوں گا۔
الف عین — اکتوبر 31، 2020 5:33 صبح
مزید اشعار کہو اور پوسٹ کرو تو دیکھا جائے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.113727/