برائے اصلاح

آئی کے عمران — اپریل 21، 2021 12:18 صبح
کہاں مجھ جیسے عاصی کو عبادت کا سہارا ہے
بروز حشر بس انٌ کی شَفاعت کا سہارا ہے
نظر اعمال پر اپنے گئی تو ہم گئے سمجھو
ہمیں بس آپٌ کی نظر عنایت کا سہارا ہے
آئی کے عمران — اپریل 21، 2021 12:20 صبح
محترمی!
الف عین
محترمی!
محمّد احسن سمیع :راحل:
الف عین — اپریل 21، 2021 7:36 صبح
بس نظر عنایت میں نظر کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے، ظ پر زبر ہے
آئی کے عمران — اپریل 22، 2021 12:25 صبح
بس نظر عنایت میں نظر کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے، ظ پر زبر ہے

بہت بہت شکریہ ،بہت نوازش
میں نے کہیں پڑھا یا سنا تھا کہ تین متحرک حروف ایک ساتھ آ جائیں تو درمیان والے کو ساکن کر سکتے ہیں۔
جیسے یہ ایک معروف انڈین فلمی غزل ہے آپ نے بھی ضرور سنی ہو گی۔
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
یہ ایک اور غزل کا مطلع ہے ۔شاعر کا نام معلوم نہیں۔
آپ کی نظر عنایت ہو گئی
زندگی مرہون منت ہو گئی
الف عین — اپریل 22، 2021 5:52 صبح
فلمی شاعری یا عامر موسوی( جن کا مطلع لکھا ہے) سند نہیں ہو سکتے
آئی کے عمران — اپریل 22، 2021 8:36 صبح
فلمی شاعری یا عامر موسوی( جن کا مطلع لکھا ہے) سند نہیں ہو سکتے
جی! یہ بات تو ہے۔
کیا ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ تین متحرک ہوں تو درمیان والا حرف ساکن کیا جا سکے؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 22، 2021 9:32 صبح
جی! یہ بات تو ہے۔
کیا ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ تین متحرک ہوں تو درمیان والا حرف ساکن کیا جا سکے؟
نہیں، ایسا کوئی اصول نہیں ہے. لوگ اس کا جواز تسکین اوسط کے اصول سے تراشتے ہیں جو کہ غلط ہے. تسکین اوسط زحافات بنانے کا ایک عروضی قاعدہ ہے جس کا اطلاق الفاظ کے تلفظ پر نہیں کیا جاسکتا.
آپ کی دی گئی پہلی مثال میں لفظ نظر کی جمع استعمال کی گئی ہے. اردو قاعدے پر جمع بناتے ہوئے استاد شعرا نے ظ کو ساکن باندھا ہے تاہم اضافی تراکیب میں ہمیشہ متحرک ہی تلفظ کیا جاتا ہے.
آئی کے عمران — اپریل 24، 2021 11:01 صبح
نہیں، ایسا کوئی اصول نہیں ہے. لوگ اس کا جواز تسکین اوسط کے اصول سے تراشتے ہیں جو کہ غلط ہے. تسکین اوسط زحافات بنانے کا ایک عروضی قاعدہ ہے جس کا اطلاق الفاظ کے تلفظ پر نہیں کیا جاسکتا.
آپ کی دی گئی پہلی مثال میں لفظ نظر کی جمع استعمال کی گئی ہے. اردو قاعدے پر جمع بناتے ہوئے استاد شعرا نے ظ کو ساکن باندھا ہے تاہم اضافی تراکیب میں ہمیشہ متحرک ہی تلفظ کیا جاتا ہے.
بہت بہت شکریہ
بہت نوازش
جزاک اللہ!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.115961/