برائے اصلاح

محمل ابراہیم — مارچ 21، 2022 4:37 شام
الف عین
محمد احسن سمیع:راحل
سید عاطف علی
ظہیر احمد ظہیر
یاسر شاہ
السلام علیکم آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔۔
ایک خط اپنے نام لکھنا ہے
حال دل کا تمام لکھنا ہے
درد خود درد سے لپٹ جائے
ایسی پر درد شام لکھنا ہے
لا تعلق جو ہو گیا ہم سے
اُس کو اپنا سلام لکھنا ہے
جس جگہ وقت بھی ٹھہر جائے
کوئی ایسا مقام لکھنا ہے
جو ترے ہاتھ سے نصیب آئے
اُس ہلاہل کو جام لکھنا ہے
تم کہاں ہو؟ ذرا پتہ لکھنا!
اِک ضروری پیام لکھنا ہے
رکھ کے مصروفیت کو طاق پہ آج
ہر نظر تیرے نام لکھنا ہے
اپنا قصہ میں کیا لکھوں گی سحر
داستانِ عوام لکھنا ہے
ارشد چوہدری — مارچ 22، 2022 2:43 صبح
بیٹی یا بہن سحر ،السلام علیکم ،تصحیح اساتذہ کا کام ہے ،ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آخری دو اشعار میں دو الفاظ یعنی (نظر اور داستان دونوں کو مذکّر لکھا ہے جب کہ دونوں موءنث الفاظ ہیں
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 3:00 صبح
وعلیکم السلام
بیٹی یا بہن سحر ،السلام علیکم ،تصحیح اساتذہ کا کام ہے ،ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آخری دو اشعار میں دو الفاظ یعنی (نظر اور داستان دونوں کو مذکّر لکھا ہے جب کہ دونوں موءنث الفاظ ہیں
وعلیکم السلام ،اوہ ہاں بہت شکریہ سر
میں تصحیح کرتی ہوں
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 3:02 صبح
اشرف علی
بہت شکریہ
الف عین — مارچ 22، 2022 4:51 صبح
بیٹی یا بہن سحر ،السلام علیکم ،تصحیح اساتذہ کا کام ہے ،ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آخری دو اشعار میں دو الفاظ یعنی (نظر اور داستان دونوں کو مذکّر لکھا ہے جب کہ دونوں موءنث الفاظ ہیں
نظر اور داستان دونوں مؤنث ضرور ہیں، لیکن یہاں صیغہ لکھنا ہے استعمال ہوا ہے، لکھنا اور لکھنی دونوں درست ہیں، دہلی اور لکھنؤ سکول کا فرق ہے۔ میرے حساب سے یہ غلطی نہیں، میں دونوں کو قبول کر لیتا ہوں
الف عین — مارچ 22، 2022 4:54 صبح
غزل درست ہے، بس مجھے یہ شعر بے معنی لگا
جس جگہ وقت بھی ٹھہر جائے
کوئی ایسا مقام لکھنا
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:57 صبح
نظر اور داستان دونوں مؤنث ضرور ہیں، لیکن یہاں صیغہ لکھنا ہے استعمال ہوا ہے، لکھنا اور لکھنی دونوں درست ہیں، دہلی اور لکھنؤ سکول کا فرق ہے۔ میرے حساب سے یہ غلطی نہیں، میں دونوں کو قبول کر لیتا ہوں
شکریہ سر
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 5:00 صبح
غزل درست ہے، بس مجھے یہ شعر بے معنی لگا
جی سر میں اسے حذف کر دیتی ہوں
سیما علی — مارچ 22، 2022 5:00 صبح
تم کہاں ہو؟ ذرا پتہ لکھنا!
اِک ضروری پیام لکھنا ہے
بہت خوب
محمل بٹیا جیتی رہیے!!!!!
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 5:07 صبح
بہت خوب
محمل بٹیا جیتی رہیے!!!!!
بہت شکریہ آپی
صابرہ امین — مارچ 22، 2022 6:07 صبح
اى ميل، واٹس ايپ اور کئى اى ذرائع پيغام رسانى کے دور ميں خط پر اتنى اچھى غزل پڑھ کر مزہ آگيا۔ بہت اچھے محمل ابراہیم ۔ لکھتى رہيے۔
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 8:19 صبح
اى ميل، واٹس ايپ اور کئى اى ذرائع پيغام رسانى کے دور ميں خط پر اتنى اچھى غزل پڑھ کر مزہ آگيا۔ بہت اچھے محمل ابراہیم ۔ لکھتى رہيے۔
بہت شکریہ:):giggle:
خورشیداحمدخورشید — مارچ 22، 2022 10:41 صبح
ایک خط اپنے نام لکھنا ہے
حال دل کا تمام لکھنا ہے
اپنا قصہ میں کیا لکھوں گی سحر
داستانِ عوام لکھنا ہے
بہترین!
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 1:50 شام
بہت شکریہ
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 1:51 شام
امین شارق
پسندیدگی پر شُکریہ قبول کریں
محمل ابراہیم — مارچ 24، 2022 2:04 شام
صریر
شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.118271/