برائے اصلاح

آئی کے عمران — جون 20، 2022 4:22 شام
رب کی قدرت سب پہ حاوی
کوئی ارضی ہو کہ سماوی
پھول پہ آ کر بیٹھی تتلی
رنگ برنگی پیاری پیاری
خوب خدا نے اس کو بنایا
کتنے حسیں رنگوں سے سجایا
پنچھی دیکھو نیلے پیلے
گیت سنائیں ہم کو سریلے
شان نرالی دیکھو رب کی
آواز اپنی اپنی سب کی
دھرتی کے یہ سارے نظارے
اور فلک کے چاند ستارے
رب نے بنایا سارے جہاں کو
شکر سکھاؤ اپنی زباں کو
آئی کے عمران — جون 20، 2022 4:23 شام
محترمی !
الف عین
الف عین — جون 21، 2022 5:21 صبح
درست ہے نظم
آئی کے عمران — جون 21، 2022 7:01 صبح
بہت شکریہ بہت نوازش
جزاک اللہ
کیا یہ نظم اللہ کے صفاتی نام قادر کے حوالے سے درست ہے ؟
کسی مقابلے میں بھیجنی ہے۔
الف عین — جون 22، 2022 4:18 صبح
بہت شکریہ بہت نوازش
جزاک اللہ
کیا یہ نظم اللہ کے صفاتی نام قادر کے حوالے سے درست ہے ؟
کسی مقابلے میں بھیجنی ہے۔
بھیجی جا سکتی ہے
آئی کے عمران — جون 22، 2022 6:41 صبح
بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.118580/