برائے اصلاح

آئی کے عمران — اکتوبر 23، 2022 11:38 صبح
پھول بھی لگتا ہے گلزار مجھے
اور کانٹا بھی ہے تلوار مجھے
میں تو شدت سے بھرا رہتا ہوں
کوئی نفرت کرے یا پیار مجھے
اس نے زلفوں کو کھلا چھوڑ دیا
یوں کیا اس نے گرفتار مجھے
دیکھ کر جس کو ہو جینے کی طلب
کر گیا شخص وہ بیمار مجھے
جس میں اقرار کے پہلو تھے کئی
یوں کیا اس نے ہے انکار مجھے
آئی کے عمران — اکتوبر 23، 2022 11:39 صبح
السلام علیکم
محترمی!
الف عین
صریر — اکتوبر 23، 2022 3:25 شام
اس نے زلفوں کو کھلا چھوڑ دیا
یوں کیا اس نے گرفتار مجھے
دیکھ کر جس کو ہو جینے کی طلب
کر گیا شخص وہ بیمار مجھے
جس میں اقرار کے پہلو تھے کئی
یوں کیا اس نے ہے انکار مجھے
بہت خوب عمران بھائی ! 👍
الف عین — اکتوبر 24، 2022 4:13 صبح
کوئی نفرت کرے یا پیار مجھے
بس یہ مصرع مجھے ناگوار محسوس ہوتا ہے اسقاط کی وجہ سے
باقی درست ہے غزل
آئی کے عمران — اکتوبر 26، 2022 9:51 صبح
بہت خوب عمران بھائی ! 👍
بہت بہت شکریہ
آئی کے عمران — اکتوبر 26، 2022 9:52 صبح
کوئی نفرت کرے یا پیار مجھے
بس یہ مصرع مجھے ناگوار محسوس ہوتا ہے اسقاط کی وجہ سے
باقی درست ہے غزل
بہت بہت شکریہ سر
بہت نوازش
جزاک اللہ
آئی کے عمران — اکتوبر 26، 2022 9:53 صبح
یہ ایک مطلع ہے اس کو بھی دیکھ لیں۔
کھل اٹھتے ہیں خزاں میں ہم
نرالے ہیں جہاں میں ہم
الف عین
سید لبید غزنوی — اکتوبر 26، 2022 9:56 صبح
بہت خو ب عمران بھیا چھا گئے ہو بھائی
الف عین — اکتوبر 28، 2022 4:56 صبح
یہ ایک مطلع ہے اس کو بھی دیکھ لیں۔
کھل اٹھتے ہیں خزاں میں ہم
نرالے ہیں جہاں میں ہم
الف عین
درست ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.118958/