برائے اصلاح:

محمل ابراہیم — اکتوبر 6، 2023 6:02 شام
السلام علیکم
آپ اساتذہ سے اصلاح کی درخواست گزار ہوں۔۔۔۔۔
الف عین یاسر شاہ محمد احسن سمیع راحلؔ
دوستی کے لئے،عاشقی کے لئے
کون جیتا ہے یاں دل لگی کے لئے
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے
ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے
خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے
اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے
ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
کام آتا رہے آدمی کے لئے
نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے
صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 5:37 صبح
واہ ۔۔۔ بہت عمدہ سلامت رہیں
مطلع کچھ اور ہو تو بہتر ہو گا
دل کشادہ رہے ہر کسی کے لیے
محمل ابراہیم — اکتوبر 7، 2023 6:21 صبح
واہ ۔۔۔ بہت عمدہ سلامت رہیں
مطلع کچھ اور ہو تو بہتر ہو گا
دل کشادہ رہے ہر کسی کے لیے
شکراً
محمل ابراہیم — اکتوبر 7، 2023 8:04 صبح
خورشیداحمدخورشید
متشکرم
یاسر شاہ — اکتوبر 8، 2023 6:10 صبح
و علیکم السلام !محمل بہن کیسی ہیں آپ ؟
دوستی کے لئے،عاشقی کے لئے
کون جیتا ہے یاں دل لگی کے لئے
مطلع دولخت ہوگیا ہے -
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے
شعر میں کوئی شاعرانہ بات پیدا نہ ہو پائی -ایک خبر ہے کہ شہر میرا اندھیر نگری ہے جہاں شمعیں روشن کرنی چاہییں -اس بات کہنے میں بھی دوسرے مصرعے میں :شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے: روشنی کے لیے زائد ہے کہ شمع اور کاہے کے لیے روشن ہو گی ؟ ہاں دوسرے مصرع کو کچھ بدل دیں تو شاعرانہ نکتہ اس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے :
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے
ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے
اچھا ہے -
خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے
اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے
نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے
پر تاثیر ناصحانہ اشعار ہیں
صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
اس شعر کو اوپر کے تینوں اشعار سے پہلے رکھیں تاکہ لگے کہ خطاب دوستوں سے ہے -
ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
کام آتا رہے آدمی کے لئے

آدمی کے کام آنا درست ہے -آدمی کے لیے کام آنا ٹھیک نہیں ،اسے درست کر لیں -
الله کرے زور قلم اور زیادہ آمین -
محمل ابراہیم — اکتوبر 8، 2023 6:29 صبح
و علیکم السلام !محمل بہن کیسی ہیں آپ ؟
مطلع دولخت ہوگیا ہے -
شعر میں کوئی شاعرانہ بات پیدا نہ ہو پائی -ایک خبر ہے کہ شہر میرا اندھیر نگری ہے جہاں شمعیں روشن کرنی چاہییں -اس بات کہنے میں بھی دوسرے مصرعے میں :شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے: روشنی کے لیے زائد ہے کہ شمع اور کاہے کے لیے روشن ہو گی ؟ ہاں دوسرے مصرع کو کچھ بدل دیں تو شاعرانہ نکتہ اس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے :
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے
اچھا ہے -
پر تاثیر ناصحانہ اشعار ہیں
اس شعر کو اوپر کے تینوں اشعار سے پہلے رکھیں تاکہ لگے کہ خطاب دوستوں سے ہے -
آدمی کے کام آنا درست ہے -آدمی کے لیے کام آنا ٹھیک نہیں ،اسے درست کر لیں -
الله کرے زور قلم اور زیادہ آمین
الحمدللہ میں بالکل ٹھیک😊
متشكرم اُستاذ ی
میں خامیوں کو دور کرکے حاضر ہوتی ہوں ان شاء اللہ
محمل ابراہیم — اکتوبر 12، 2023 7:15 شام
قابل عزت اور بہت ہی محترم اساتذہ سےکچھ اضافی اشعار کے ساتھ نظر ثانی کی درخواست گزار ہوں ۔۔۔۔۔
مال و دولت نہ سوداگری کے لئے
ہم کو پیدا کیا بندگی کے لئے
لفظ انسانیت ہو گیا تار تار
آدمی کچھ نہیں آدمی کے لئے
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے
ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے
صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے
اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے
ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
دل میں اخلاص رکھے سبھی کے لئے
نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے
خون مظلوم کب تک بہے گا سحر
جنگ لازم ہے اب آشتی کے لئے
یا
جنگ درکار ہے آشتی کے لئے
الف عین — اکتوبر 13، 2023 5:00 صبح
باقی تو ٹھیک ہو گئی غزل لیکن دوسرا شعر اب بھی نا مکمل لگتا ہے، آدمی کچھ نہیں.. سے مراد؟
محمل ابراہیم — اکتوبر 13، 2023 5:52 صبح
باقی تو ٹھیک ہو گئی غزل لیکن دوسرا شعر اب بھی نا مکمل لگتا ہے، آدمی کچھ نہیں.. سے مراد؟
مقطع میں مصرعہ ثانی کے متبادل میں سا کون سا بہتر ہوگا؟؟
الف عین — اکتوبر 13، 2023 10:29 صبح
مقطع میں مصرعہ ثانی کے متبادل میں سا کون سا بہتر ہوگا؟؟
پہلا، لازم ہے....
محمل ابراہیم — اکتوبر 13، 2023 3:21 شام
بہت شکریہ سر
محمل ابراہیم — اکتوبر 13، 2023 3:26 شام
باقی تو ٹھیک ہو گئی غزل لیکن دوسرا شعر اب بھی نا مکمل لگتا ہے، آدمی کچھ نہیں.. سے مراد؟
دوسرا شعر حذف کر دیتی ہوں ۔۔۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 13، 2023 5:41 شام
لفظ انسانیت ہو گیا تار تار
آدمی کچھ نہیں آدمی کے لئے
اگر یوں ہو تو کیسا رہے گا
لفظ انسانیت ہو گیا تار تار
آدمیت نہیں آدمی کے لیے
الف عین — اکتوبر 14، 2023 8:25 صبح
اگر یوں ہو تو کیسا رہے گا
لفظ انسانیت ہو گیا تار تار
آدمیت نہیں آدمی کے لیے
نہیں، اس میں بھی بات بنتی نظر نہیں آتی
محمل ابراہیم — اکتوبر 17، 2023 3:30 صبح
اصلاح کے بعد۔۔۔۔۔۔
مال و دولت نہ سوداگری کے لئے
ہم کو پیدا کیا بندگی کے لئے
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے
ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے
صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے
اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے
ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
دل میں اخلاص رکھے سبھی کے لئے
نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے
خون مظلوم کب تک بہے گا سحر
جنگ لازم ہے اب آشتی کے لئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.119966/