برائے اصلاح

آئی کے عمران — نومبر 14، 2023 2:59 شام
ہم کہ احسان اٹھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
آنکھ محسن سے ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہم کسی ہاتھ کو لوٹا نہیں سکتے خالی
لب پہ انکار کو لاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہر قدم پر کوئی سمجھوتہ ہمیں کرنا پڑے
زندگی تجھ کو بچاتے ہوئے مر جاتے ہیں
خون ہوتا ہے پتنگوں کا ہمارے باعث
ہم چراغوں کو جلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
شہر کا شہر شناسا ہے تمھارا عمران
ہم تجھے دوست بتاتے ہوئے مر جاتے ہیں
آئی کے عمران — نومبر 14، 2023 3:00 شام
محترمی!
الف عین
الف عین — نومبر 15، 2023 4:49 صبح
ہر قدم پر کوئی سمجھوتہ ہمیں کرنا پڑے
کرنا پڑے سے مراد 'کرنا پڑتا ہے' ہےشاید، لیکن یہ واضح نہیں، کچھ الفاظ بدل کر کوشش کریں
باقی اشعار ٹھیک لگ رہے ہیں
آئی کے عمران — نومبر 15، 2023 1:34 شام
کرنا پڑے سے مراد 'کرنا پڑتا ہے' ہےشاید، لیکن یہ واضح نہیں، کچھ الفاظ بدل کر کوشش کریں
باقی اشعار ٹھیک لگ رہے ہیں
بہت شکریہ سر
جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.120102/