برائے اصلاح

آئی کے عمران — نومبر 24، 2023 9:34 صبح
کتنے دلکش کتنا پیارا
نیلے امبر کا نظارہ
حدِ نظر تک پھیلا ہوا ہے
سر پہ ہمارے چھایا ہوا ہے
کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے
جس پر اس کا سایہ نہیں ہے
سورج ہو یا چاند ستارے
ہر اک اس کا حسن نکھارے
بادل اس پر جب چھاتے ہیں
رنگ نیا اک دکھلاتے ہیں
ہو کے سوار ہوا پر بادل
رنگ جمائیں خلا پر بادل
اجلے بادل ، نیلا امبر
کتنا دل کش ہے یہ منظر
آئی کے عمران — نومبر 24، 2023 9:34 صبح
الف عین
الف عین — نومبر 25، 2023 4:25 صبح
درست لگ رہی ہے ظم
پہلے لفظ میں ہی کتنا کو "کتنے" لکھا گیا ہے
آئی کے عمران — نومبر 25، 2023 12:45 شام
بہت شکریہ سر
بہت نوازش

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.120125/