برائے اصلاح

محمد ثاقب — اکتوبر 31، 2013 6:16 صبح
تو بھٹکتا ہے کہاں؟
سر پٹکتا ہے کہاں؟
منزلیں ےیہ تونہیں!
تو ٹھرتا ہے کہاں؟
اجنبی دنیا ہے یہ
تو جھگرٹا ہے کہاں؟
لکھتا ہے وہ سب عمل
تُو مُکرتا ہے کہاں؟
مُتحد ہے کفر ابھی
وہ بکھرتا ہے کہاں؟
چارسُو جکڑے ہیں ہم
تو بدکتا ہے کہاں؟
اے فنا انجام سن
تو اُچھلتا ہے کہاں؟
"امتحاں ہے زندگی"
تو ٹہلتا ہے کہاں؟
اجنبی دنیا تری
اب تُو جُڑتا ہے کہاں؟
دیکھی زاھقٓ زندگی!
تُو پھسلتا ہے کہاں؟
ابن رضا صا حب!
یہ غزل کیسی ہے؟
فاعلاتن فاعلن
باقی اساتذہ کرام بھی تصیح کر دیں؟

الف عین — اکتوبر 31، 2013 6:22 صبح
قوافی درست نہیں۔
الف عین — اکتوبر 31، 2013 6:22 صبح
قوافی درست نہیں۔
محمد ثاقب — اکتوبر 31، 2013 6:31 صبح
اوزان تو ٹھیک ہیں؟ کہیں وزن پر کوئی مصرح پورا نہ اُترتا ہو تو بتا دیں؟
الف عین — نومبر 1، 2013 9:39 صبح
نہیں، اوزان تو درست ہیں۔
ابن رضا — نومبر 1، 2013 9:58 صبح
تو بھٹکتا ہے کہاں؟
سر پٹکتا ہے کہاں؟
منزلیں ےیہ تونہیں!
تو ٹھرتا ہے کہاں؟
اجنبی دنیا ہے یہ
تو جھگرٹا ہے کہاں؟
لکھتا ہے وہ سب عمل
تُو مُکرتا ہے کہاں؟
مُتحد ہے کفر ابھی
وہ بکھرتا ہے کہاں؟
چارسُو جکڑے ہیں ہم
تو بدکتا ہے کہاں؟
اے فنا انجام سن
تو اُچھلتا ہے کہاں؟
"امتحاں ہے زندگی"
تو ٹہلتا ہے کہاں؟
اجنبی دنیا تری
اب تُو جُڑتا ہے کہاں؟
دیکھی زاھقٓ زندگی!
تُو پھسلتا ہے کہاں؟
ابن رضا صا حب!
یہ غزل کیسی ہے؟
فاعلاتن فاعلن
باقی اساتذہ کرام بھی تصیح کر دیں؟
جی جیسا کہ استادِ محترم الف عین صاحب نے نشاندہی فرمائی ہے، قوافی درست نہیں ان کو درست کریں جیسے ٹھہر ، بکھر ، مکر ہم قافیہ ہیں ان کے ساتھ تا کی اضافت ہے جو کہ ردیف کا حصہ شمار ہوتی ہے سو اگر یہی قافیہ کرنا ہے تو مزید ر والے الفاظ مثلاً ابھر، اتر وغیرہ اسی طرح قافیہ مچل پگھل نکل وغیرہ ہو سکتا ہے، قافیہ میں حرفِ روی کا خیال رکھا جاتا ہے کچھ مواد یہاں دیکھیں
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 1، 2013 10:06 صبح
حرف روی کو اگر تفصیلی طور پر سمجھنا ہے تو یہاں ملاحظہ فرمائیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.68891/