برائے اصلاح

محمد فائق — اپریل 14، 2016 5:11 شام
نفرتیں ہم سے وہ چھپا نہ سکے
حال دل کا نمایاں رخ پر تھا
شاید ان کو خبر نہ تھی فائق
چہرہ ہوتا ہے آئینہ دل کا
الف عین — اپریل 15، 2016 5:44 صبح
غزل کے دو اشعار یا قطعہ؟ دوسرا مصرع رواں بنایا جا سکتا ہے الفاظ بدل کر۔
محمد فائق — اپریل 15، 2016 7:41 صبح
غزل کے دو اشعار یا قطعہ؟ دوسرا مصرع رواں بنایا جا سکتا ہے الفاظ بدل کر۔
غزل کے دو اشعار یا قطعہ؟ دوسرا مصرع رواں بنایا جا سکتا ہے الفاظ بدل کر۔

سر قطعہ کہنے کی کوشش کی ہے
رخ پہ سب حالِ دل نمایاں تھا
سر دوسرا مصرع یہ ٹھیک رہے گا
ابن رضا — اپریل 15، 2016 8:48 صبح
خوب است، معمولی تبدیلی تجویز کر رہا ہوں غور کیجیے۔
نفرتیں ہم سے وہ چھپا نہ سکا
دل کا احوال رُخ پہ لکھا تھا
شاید اس کو خبر نہ تھی فائق
چہرہ ہوتا ہے آئینہ دل کا
محمد فائق — اپریل 15، 2016 12:50 شام
خوب است، معمولی تبدیلی تجویز کر رہا ہوں غور کیجیے۔
نفرتیں ہم سے وہ چھپا نہ سکا
دل کا احوال رُخ پہ لکھا تھا
شاید اس کو خبر نہ تھی فائق
چہرہ ہوتا ہے آئینہ دل کا
شکریہ آپ کی تجویز قابلِ قبول ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89352/