برائے اصلاح

محمد فائق — اپریل 27، 2016 8:01 شام
غزل
بے وفائی جو کی نہیں ہوتی
جیت ہرگز تری نہیں ہوتی
دل اگر ہوتا میرے قابو میں
چاہتِ مے کشی نہیں ہوتی
یوں تو روشن ہے زندگی کا چراغ
ہاں مگر روشنی نہیں ہوتی
راہِ الفت ہے یہ یہاں صاحب
عقل کی پیروی نہیں ہوتی
آبلہ پائی تو ضروری ہے
رہبری سرسری نہیں ہوتی
آدمی آدمی کا ہوتا گر
قتل و غارت گری نہیں ہوتی
کبھی ہنس بھی لیا کرو فائق
یوں بسر زندگی نہیں ہوتی
الف عین — اپریل 28، 2016 6:06 صبح
درست ہے غزل، سوائے
چاہتِ مے کشی نہیں ہوتی
چاہت جیسے ہندی لفظ کے ساتھ فارسی اضافت نہیں آتی
محمد فائق — اپریل 28، 2016 8:33 صبح
درست ہے غزل، سوائے
چاہتِ مے کشی نہیں ہوتی
چاہت جیسے ہندی لفظ کے ساتھ فارسی اضافت نہیں آتی
شکریا سر
دل اگر ہوتا میرے قابو میں
حاجتِ مے کشی نہیں ہوتی
یہ درست رہے گا سر؟
محمد فائق — اپریل 28، 2016 8:33 صبح
درست ہے غزل، سوائے
چاہتِ مے کشی نہیں ہوتی
چاہت جیسے ہندی لفظ کے ساتھ فارسی اضافت نہیں آتی
شکریا سر
دل اگر ہوتا میرے قابو میں
حاجتِ مے کشی نہیں ہوتی
یہ درست رہے گا سر؟
محمد فائق — اپریل 28، 2016 8:34 صبح
درست ہے غزل، سوائے
چاہتِ مے کشی نہیں ہوتی
چاہت جیسے ہندی لفظ کے ساتھ فارسی اضافت نہیں آتی
شکریا سر
دل اگر ہوتا میرے قابو میں
حاجتِ مے کشی نہیں ہوتی
یہ درست رہے گا سر؟
الف عین — اپریل 28، 2016 5:25 شام
درست ہے، مجھے خواہش کا خٰال آیا تھا، لیکن حاجت ا س سے بھی بہتر لفظ ہے یہاں۔
محمد فائق — اپریل 28، 2016 5:40 شام
بہت بہت شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89612/