برائے اصلاح

محمدکامران اختر — مئی 31، 2016 9:27 صبح
اگر تم بے قراری میں صدا دیتے
میاں ہم آگ پانی کو لگا دیتے
نہ دے پائے اگر کچھ مال و زر تو کیا
نیا جذبہ نیا اک ولولہ دیتے
نہ سیکھا آپ نے اب تک جہاں بھر سے
وہ علم و آگہی پل میں سکھا دیتے
تجھے دل کش نظارے بھی عطا کرتے
سحر میں شبنم و باد صبا دیتے
زرو دولت نہ دے پائے تو غم کیسا
محبت چاہت و الفت سدا دیتے
الف عین — جون 1، 2016 9:26 صبح
کون کر دیتے، ہم؟ یہ تو واضح ہی نہیں!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.90196/